حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے وزیر صنعت ڈی سری دھر بابو نے کہا کہ ریاست تیزی کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا Aerospace Hub اور دفاعی مرکز کے طور پر ابھر رہی ہے۔
انہوں نے پیر کے دن سکریٹریٹ میں اطالوی صنعتکاروں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران سرمایہ کاری کے امکانات کو اجاگر کیا۔ وزیر نے کہا کہ تلنگانہ Aerospace Hub اور دفاعی شعبوں میں سرمایہ کاروں کے لیے سازگار حالات فراہم کرتا ہے، اس لیے اطالوی کمپنیوں کو یہاں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے چاہئیں۔
سری دھر بابو نے سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ اجزاء کی تیاری میں یونٹس قائم کریں اور سپلائی چین کو مضبوط بنائیں۔ انہوں نے کمپنیوں کو مینٹیننس، ریپیئر اینڈ اوور ہال (MRO) سہولتوں، ایویانکس، ریڈار اور سینسر سسٹمز میں بھی سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
مستقبل کے منصوبے
وزیر نے کہا کہ مستقبل میں تلنگانہ کا مقصد خلائی ٹیکنالوجی میں نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے، خصوصاً چھوٹے سیٹلائٹس کے شعبے میں۔ مزید برآں، ایڈوانسڈ مٹیریلز اور کمپوزٹ مینوفیکچرنگ ریاست کی ترقی کا ایک اہم حصہ ہوگا اور اطالوی کمپنیوں کو اس میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
Telangana is rapidly emerging as India’s largest Aerospace and Defence hub and today I had the opportunity to interact with a delegation of Italian industrialists at the Dr. B.R. Ambedkar Telangana Secretariat and explain them the unique strategic advantages that our state offers… pic.twitter.com/WPc0l759yS
— Sridhar Babu Duddilla (@OffDSB) September 22, 2025
