حیدرآباد: بی آر ایس کے رکن اسمبلی ہریش راؤ نے جمعہ کے دن کانگریس حکومت کے پرانہیتا۔چیوڑلہ پراجیکٹ کے منصوبے پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف تمڈی ہٹی۔یلماپلی حصے کے لیے ہی 35,000 کروڑ روپۓ خرچ کرنے جارہی ہے۔ یہ منصوبہ Pranahita Chevella Project کے نام سے پیش کیا گیا ہے۔
ہریش راؤ نے یاد دلایا کہ میڈی گڈہ۔ملنا ساگر پراجیکٹ پر 84,000 کروڑ روپۓ صرف ہوئے تھے۔ لیکن کانگریس کا منصوبہ ہے کہ تقریباً اس لاگت کا نصف خرچ کرکے محض 4.47 لاکھ ایکڑ زمین کو سیراب کیا جائے۔
ہریش راؤ کے اعتراضات
ان کے مطابق کالیشورم پراجیکٹ کے ذریعے 240 ٹی ایم سی پانی سے 37 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی کو سیراب کیا گیا۔ اس کے برعکس، Pranahita Chevella Project صرف 80 ٹی ایم سی پانی استعمال کرے گا اور اس سے کہیں کم زمین کو سیراب کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے انجینئرس ایک تہائی اخراجات کالیشورم کے برابر خرچ کرنے جارہے ہیں لیکن اس کے نتیجے میں ایک دسویں حصے کی زمین بھی سیراب نہیں ہوگی۔ ہریش راؤ نے طنزیہ انداز میں اسے کانگریس کی “عظیم اور انوکھی سوچ” قرار دیا۔
سوشیل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یہ فضول ڈیزائن حکومت کی ناقص انجینئرنگ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ کیا یہی وہ “اصلی تبدیلی” ہے جس کا وعدہ کانگریس نے کیا تھا؟
మేడిగడ్డ టు మల్లన్న సాగర్ – మొత్తం ప్రాజెక్ట్ ఖర్చు రూ. 84,000 కోట్లు అయితే.. జస్ట్ తమ్మిడి హెట్టి టు ఎల్లంపల్లి కి రూ. 35,000 వేల కోట్లట!
కాళేశ్వరం పథకంతో 37 లక్షల ఎకరాల ఆయకట్టుకు నీళ్ళు ఇవ్వాలనేది లక్ష్యం అయితే, ప్రాణహిత- చేవెళ్ల ప్రాజెక్టుతో కేవలం 4.47 లక్షల ఎకరాలకే సాగు…
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) September 19, 2025
