حیدرآباد: بی آر ایس کی رہنما K Kavithaنے منگل کے روز پارٹی سے استعفیٰ دے دیا اور قانون ساز کونسل کی رکنیت بھی چھوڑ دی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔
کویتا نے کہا کہ اس بارے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ میں کسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہی۔ میں ایک باحوصلہ، مضبوط اور ہمت رکھنے والی خاتون ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ جلد ہی بی سی نوجوانوں، سماجی انصاف کے علمبرداروں اور جاگرتھی قائدین و کارکنوں سے مشاورت کریں گی تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جا سکے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے اپنے سیاسی مستقبل کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
کویتا نے کہا کہ ان کا واحد افسوس یہ ہے کہ وہ اپنی والدہ سے ملاقات نہیں کر سکیں۔


















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































