حیدرآباد: حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (HYDRAA) نے عوامی سہولت کے لیے شہری شکایات درج کرانے کا نیا ٹول فری نمبر شروع کیا ہے۔
منگل کے روز جاری بیان میں HYDRAAکمشنر اے وی رنگناتھ نے کہا کہ اب شہری جھیلوں اور نالوں پر ناجائز قبضوں، پارک کی زمینوں پر تجاوزات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے متعلق مسائل کی شکایات ٹول فری ہیلپ لائن 1070 پر درج کراسکتے ہیں۔
شہری شکایات کے لیے نیا نمبر
اب تک شکایات صرف پراجاوانی اور ای ایکس پلیٹ فارمز کے ذریعے درج کی جاتی تھیں، تاہم عوامی رسائی بڑھانے کے لیے یہ نیا ہیلپ لائن نمبر متعارف کرایا گیا ہے۔
رنگناتھ نے مزید بتایا کہ آوٹر رنگ روڈ کے حدود میں سرکاری یا عوامی سہولتوں کی زمین پر قبضوں کے سلسلے میں شہری واٹس ایپ نمبر 8712406899 پر تفصیلات، تصاویر یا ویڈیوز کے ساتھ شکایت درج کراسکتے ہیں۔ اسی طرح سیلاب یا دیگر آفات سے متعلق شکایات کے لیے 8712406901 یا 9000113667 پر بھی اطلاع دی جاسکتی ہے جو پہلے سے فعال ہیں۔
















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































