حیدرآباد: ایکسائز اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے شہر کے مختلف علاقوں میں رات بھر Drug Bustکارروائیاں انجام دیتے ہوئے 8 افراد کو گرفتار کر لیا اور کوکین و ایم ڈی ایم اے سمیت بڑی مقدار میں منشیات ضبط کی۔ یہ آپریشن ہفتہ کی رات شروع ہوا اور اتوار کی صبح تک جاری رہا۔
عہدیداروں نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 33.3 گرام کوکین اور 7.97 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد ہوئے۔ ملزمین میں مصباح الدین خان اور علی اصغر شامل ہیں جو باقاعدگی سے بنگلورو جایا کرتے تھے اور وہاں سے فی گرام 9,000 روپئے کے حساب سے کوکین خرید کر حیدرآباد لاتے تھے۔ بتایا گیا کہ وہ یہ سامان ایک امریکی شہری زبیر علی کی کار کے ذریعے منتقل کرتے تھے۔
رام کوٹھی اور سریلنگم پلی سے گرفتاریاں
ایس ٹی ایف ٹیم نے وردھمان بینک، رام کوٹھی کے قریب گاڑی کو روک کر خان اور اصغر کو گرفتار کیا اور ان سے 33.3 گرام کوکین اور ایک انووا کار ضبط کی۔ ایک علیحدہ کارروائی میں شمش آباد کے قریب مرزا صفی علی، عبدل لب اور عبدالحسین کو 5.88 گرام ایم ڈی ایم اے کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔
مزید ایک ٹیم نے سریلنگم پلی میں ناگولا سائی پروین، منوچندر اور سری وردھن کو پکڑا اور ان کے قبضے سے 2.07 گرام ایم ڈی ایم اے برآمد کیا۔ پولیس نے بتایا کہ تمام ملزمین کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور سپلائی نیٹ ورک کے دیگر افراد کا سراغ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
