Skip to content
October 29, 2026
  • About
  • Blog
  • Contact
  • Home
  • Page Not Found | Charminar News – News Updates in Urdu
Charminar Updated logo

Primary Menu
  • News in Roman Urdu
  • کاروبار
  • جرائم و حادثات
  • عالمی خبریں
  • سیاست
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • تازہ ترین خبریں
  • سرورق
Light/Dark Button
Subscribe
  • Home
  • سیاست
  • کانگریس پی اے سی اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور مہم پر غور | Telangana Congress
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • سیاست

کانگریس پی اے سی اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور مہم پر غور | Telangana Congress

CN Newsdesk August 23, 2025 1 minute read
Telangana Congress

حیدرآباد: تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی Telangana Congressکی پولیٹیکل افیئرس کمیٹی کا اجلاس گاندھی بھون میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی انچارج میناکشی نٹراجن کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں وزیراعلیٰ ریونت ریڈی، ڈپٹی چیف منسٹر ملو بھٹی وکرمارکا، پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، وزراء اور کمیٹی ارکان شریک ہوئے۔

اجلاس میں سات اہم امور پر بحث ہوئی جن میں ہائی کورٹ کی ہدایت کے بعد بلدی انتخابات کی تیاری اور پسماندہ طبقات کے لیے 42 فیصد ریزرویشن کے نفاذ کا معاملہ شامل تھا۔ پی اے سی نے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ہدایت پر ریاست گیر “ووٹ کی چوری اور اقتدار خالی کرو” مہم کو تیز کرنے کا منصوبہ بھی بنایا۔

وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے اس موقع پر “ووٹ کی چوری” مہم کا لوگو جاری کیا۔ اجلاس میں انڈیا بلاک کی جانب سے تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے جسٹس سدھرسن ریڈی کو نائب صدر جمہوریہ کا امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا گیا۔

پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ نے الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے تیسری بار اقتدار دھاندلی کے ذریعے حاصل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی “ووٹ کی چوری” کے خلاف مہم کو تلنگانہ بھر میں بڑے پیمانے پر فروغ دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کانگریس حکومت کی عوامی فلاحی اسکیمیں جیسے کسان بھروسہ، قرض معافی، راشن کارڈز، اندیرما ہاؤسنگ اور عمدہ چاول کی تقسیم کو عوام سے بھرپور تائید حاصل ہو رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی پیدل یاترا کو بھی عوامی سطح پر زبردست حمایت ملی ہے۔ جوبلی ہلز اسمبلی ضمنی انتخاب کی تیاریوں پر بھی اجلاس میں غور کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ انتخابی معرکہ حکمت عملی کے لحاظ سے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔ پی اے سی نے فیصلہ کیا کہ اس سلسلے میں جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔

مہیش کمار گوڑ نے بی آر ایس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یوریا کی قلت کے بارے میں غلط افواہیں پھیلا کر کسانوں میں خوف پیدا کرنے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے۔ اجلاس میں پارٹی کی داخلی تنظیمی مضبوطی اور ریاست بھر میں مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

About the Author

CN Newsdesk

Administrator

View All Posts

Post navigation

Previous: تلنگانہ حکومت کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ | BC Reservation
Next: کے ٹی آر کی اوپن اے آئی کو حیدرآباد مدعو کرنے کی پیشکش |Open AI

Related News

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے ذریعے ٹھگی کو ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا | Digital Arrest

CN Newsdesk October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
  • تازہ ترین خبریں
  • قومی خبریں
  • کاروبار

کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں میں کمی، نئی شرحیں 9 نومبر سے نافذ | Cancer Drug Prices

CN Newsdesk October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش میں پانچ ہلاک، تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں بارش | Cyclone Arnab

CN Newsdesk October 29, 2026

Search

Get in Touch

  • 750 Followers
  • 950 Likes
  • 1400 Subscribers
  • 1250 Fans
  • 1050 Followers

Recent Posts

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے… October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں… October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش… October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا… October 29, 2026
Krishna Water | اتم کمار ریڈی اور ہریش راو کے متضاد اعداد
کرشنا پانی کے استعمال پر اتم… October 29, 2026

Hot Categories

Tags

BJP Telangana BRS Congress crime news Election Commission GHMC Harish Rao hyderabad Hyderabad Crime Hyderabad News Hyderabad Police Hyderabad Rain Hyderabad traffic Jubilee Hills KTR Revanth Reddy Road Safety telangana Telangana Assembly Telangana Congress Telangana Education Telangana Elections Telangana Government Telangana News Telangana Police Telangana Politics Telangana Weather Urdu News بی آر ایس بی جے پی بی سی ریزرویشن تلنگانہ تلنگانہ اسمبلی تلنگانہ تعلیم تلنگانہ حکومت تلنگانہ سیاست تلنگانہ پولیس تلنگانہ کانگریس جی ایچ ایم سی حیدرآباد حیدرآباد پولیس ریونت ریڈی سڑک حادثہ کانگریس کے ٹی آر

You may have missed

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے ذریعے ٹھگی کو ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا | Digital Arrest

CN Newsdesk October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
  • تازہ ترین خبریں
  • قومی خبریں
  • کاروبار

کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں میں کمی، نئی شرحیں 9 نومبر سے نافذ | Cancer Drug Prices

CN Newsdesk October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش میں پانچ ہلاک، تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں بارش | Cyclone Arnab

CN Newsdesk October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
  • تازہ ترین خبریں
  • خاص خبر

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے مگر حکومت سازی کی اکثریت سے دور | Israel Election

CN Newsdesk October 29, 2026

Follow us

  • About
  • Blog
  • Contact
  • Home
  • Page Not Found | Charminar News – News Updates in Urdu
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.