حیدرآباد: اداکار و سیاستداں میگا اسٹار Chiranjeeviنے جمعہ کے روز تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تلگو فلم انڈسٹری کے ایک طویل عرصہ سے چلے آرہے تنازعے کو حل کردیا۔
چرنجیوی نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے اس پیچیدہ مسئلے کو انصاف کے ساتھ حل کرتے ہوئے پروڈیوسرز اور ورکرس دونوں کو حق دلایا ہے۔ انہوں نے ریاستی حکومت کی جانب سے فلمی شعبے کی حمایت میں اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور مستقبل کے بارے میں امید ظاہر کی۔
اداکار نے اس بات کا بھی خیر مقدم کیا کہ وزیراعلیٰ نے حیدرآباد کو صرف بھارت ہی نہیں بلکہ دنیا کے لیے بھی ایک سنیما ہب بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ چرنجیوی نے زور دیا کہ انڈسٹری کو اتحاد کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا اور انہیں یقین ہے کہ ریاست اس شعبے کو بھرپور تعاون فراہم کرتی رہے گی۔
ఎంతో జటిలమైన ఇండస్ట్రీ సమస్యను చాలా సామరస్యపూర్వకంగా, ఇటు నిర్మాతలకు, అటు కార్మికులకు సమన్యాయం జరిగే విధంగా పరిష్కరించిన తెలంగాణ ముఖ్యమంత్రి శ్రీ రేవంత్ రెడ్డి గారికి మనస్ఫూర్తిగా కృతజ్ఞతలు తెలియజేసుకొంటున్నాను.
తెలుగు చిత్రసీమ అభివృద్ధికి ముఖ్యమంత్రి…
— Chiranjeevi Konidela (@KChiruTweets) August 21, 2025





























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































