حیدرآباد: سکندرآباد کے گاندھی اسپتال میں ایک ڈکیتی کیس کے ملزم نے پولیس حراست سے Escapeہو کر حکام کو چوکس کر دیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ملزم کو چرلا پلی جیل منتقل کیا جا رہا تھا اور معمول کے طبی معائنے کے لیے اسے اسپتال لایا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت سوہیل کے طور پر ہوئی ہے جسے ڈکیتی کے ایک مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اسپتال کے معائنے کے دوران اس نے واش روم جانے کی اجازت مانگی اور موقع ملتے ہی وینٹی لیٹر سے چھلانگ لگا کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے فوری طور پر نیا مقدمہ درج کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی ہے۔ حکام نے بتایا کہ ڈکیتی کے علاوہ سوہیل پر کئی دیگر مجرمانہ مقدمات بھی درج ہیں۔











































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































