حیدرآباد: راکھی کے تہوار کو ایک منفرد انداز میں مناتے ہوئے Rachakonda Policeکی خواتین ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ نہ پہننے والے بائیک سواروں کو رکھی باندھ کر کہا کہ آپ کی زندگی ہمارے لیے قیمتی ہے۔ یہ مہم ہفتہ کے روز کمشنریٹ حدود میں روڈ سیفٹی، ہیلمٹ کے استعمال اور حادثات سے بچاؤ کے پیغام کو فروغ دینے کے لیے منعقد کی گئی۔
یہ آگاہی مہم ٹریفک سگنلز اور مصروف چوراہوں پر چلائی گئی، جہاں خواتین افسران نے بغیر ہیلمٹ سواروں کو روکا اور انہیں غیر محفوظ سفر کے خطرات سے آگاہ کیا۔ افسران نے وضاحت کی کہ جیسے یہ تہوار بہن کے رشتے کی حفاظت کی علامت ہے، ویسے ہی ہیلمٹ ہر سفر میں زندگی کی حفاظت کرتا ہے۔
رچہ کونڈہ پولیس کے عہدیداروں نے زور دے کر کہا کہ ہیلمٹ حفاظتی ڈھال کا کام کرتا ہے اور سڑک حادثات میں اموات کم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ یہ مہم سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بنی جب کمشنریٹ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ (@RachakondaCop) پر اس موقع کی تصاویر کے ساتھ یہ پیغام شیئر کیا گیا: راکھی برائے سڑک سلامتی۔
🛡️ రాఖీతో రోడ్డు భద్రతా సందేశం 🛡️
రాఖీ పండుగ సందర్భంగా #రాచకొండ_ట్రాఫిక్_పోలీసులు, #హెల్మెట్ లేకుండా ద్విచక్ర వాహనాలు నడుపుతున్న పౌరులకు రాఖీలు కట్టి, సోదరి ప్రేమతో “మీ ప్రాణం మాకు ముఖ్యం” అనే సందేశం అందించారు.
ఈ ప్రత్యేక కార్యక్రమం ద్వారా –
✅ రోడ్డు #భద్రతపై అవగాహన
✅… pic.twitter.com/PhX5rts3Gc— Rachakonda Police (@RachakondaCop) August 9, 2025
