حیدرآباد: سنگاریڈی ضلع کے جھاراسنگم منڈل کے ایڈکولا پلی گاؤں میں بدھ کی صبح Gas leakکے باعث ایک مکان میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور ان کے دو بیٹے جھلس گئے۔
یہ واقعہ گورے کانتی شنکرمّاں کے مکان میں پیش آیا، جب وہ کھانا پکا رہی تھیں۔ مقامی افراد کے مطابق، اچانک شعلے بلند ہوئے اور شنکرمّا بری طرح جھلس گئیں۔ ان کے بیٹے پربھو اور وٹھل جب بچانے کے لیے دوڑے، تو ان کے ہاتھ بھی جھلس گئے۔
ایمبولنس نے زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کیا
مقامی افراد نے فوری طور پر ایمرجنسی سروس کو مطلع کیا۔ 108 ایمبولنس موقع پر پہنچی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تینوں زخمیوں کو زہیرآباد ایریا گورنمنٹ اسپتال منتقل کیا گیا۔
تحقیقات جاری، گیس لیکیج کا شبہ
اگرچہ حادثے کی اصل وجہ کا باضابطہ اعلان نہیں ہوا ہے، تاہم ابتدائی شبہ گیس لیکیج کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اسپتال میں تینوں زخمیوں کی حالت زیر نگرانی ہے۔
واقعے کے بعد گاؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، اور مزید معلومات کا انتظار ہے۔
