حیدرآباد: وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تلنگانہ میں جاری اہم Telangana Roadsسڑک منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کے لیے فوری مداخلت کرے۔ انہوں نے دہلی میں مرکزی وزیر برائے سڑک و ٹرانسپورٹ نتن گڈکری کو اس سلسلے میں یادداشت پیش کی۔
کومٹ ریڈی کے ہمراہ کانگریس کے ارکان پارلیمنٹ سریش شیٹکر، گڈم ویمسی کرشنا، چمالہ کرن کمار ریڈی، رگھورامی ریڈی اور حکومت کے خصوصی نمائندے جتیندر ریڈی بھی موجود تھے۔ وفد نے منگل کے روز دہلی میں نتن گڈکری سے ملاقات کی اور تلنگانہ کے اہم انفراسٹرکچر منصوبوں میں تاخیر پر تشویش ظاہر کی۔
انہوں نے حیدرآباد-وجئے واڑہ نیشنل ہائی وے پر ایل بی نگر تا حیات نگر مجوزہ ڈبل ڈیکر کاریڈور کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کرنے کے لیے مرکزی تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ کومٹ ریڈی کا کہنا تھا کہ یہ ہائی ٹریفک زون ہے، جس کے لیے مرکزی حکومت کی حمایت ناگزیر ہے۔
وفد نے حیدرآباد تا امراوتی گرین فیلڈ ہائی وے میں تاخیر اور تلنگانہ حکومت کے نمائندہ منصوبہ ریجنل رنگ روڈ (RRR) کی سست رفتاری کا بھی مسئلہ اٹھایا۔ کومٹ ریڈی نے کہا کہ یہ منصوبے ریاست کی ترقی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتے ہیں اور مرکزی مداخلت سے ہی انہیں تیزی دی جا سکتی ہے۔
Met with Union Minister Shri @nitin_gadkari ji today in Delhi to discuss key national highway projects concerning Telangana.
▪️ Sought central support for the ongoing Double Decker Corridor construction between LB Nagar and Hayathnagar on the Hyderabad–Vijayawada National… pic.twitter.com/LvwH2rDtRx
— Komatireddy Venkat Reddy (@KomatireddyKVR) August 5, 2025
