حیدرآباد: شمس آباد ایئرپورٹ پر بینکاک سے آنے والی ایک خاتون مسافر کے سامان سے Hydroponic Ganjaبرآمد ہوا، جس کی مالیت 40 کروڑ روپئے بتائی گئی ہے۔
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے خاتون کو حراست میں لے کر اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں خاتون نے اعتراف کیا کہ اس نے یہ گانجہ بینکاک میں خریدا تھا اور اسے یقین تھا کہ فضائی سفر کے ذریعے اسمگلنگ سے وہ مشتبہ نہیں بنے گی۔
برآمد شدہ گانجہ ہائیڈروپونک طریقے سے تیار کیا گیا تھا، جو کہ انتہائی طاقتور اور اعلیٰ معیار کا نشہ آور مادہ سمجھا جاتا ہے، اور ہندوستانی بلیک مارکیٹ میں اس کی طلب بہت زیادہ ہے۔ خاتون نے مزید بتایا کہ اس گانجے کو بھارت میں فروخت کرنے پر اسے بہت زیادہ منافع مل سکتا تھا، اسی لیے وہ اسے لے کر آئی۔
تحقیقاتی ایجنسیاں اب تھائی لینڈ اور بھارت کے درمیان ممکنہ منشیات اسمگلنگ کے راستوں اور نیٹ ورکس کی جانچ کر رہی ہیں۔ این سی بی حکام نے بین الاقوامی ڈرگ ریکٹس سے خاتون کے تعلقات کے امکان کو خارج نہیں کیا۔
