Skip to content
October 29, 2026
  • About
  • Blog
  • Contact
  • Home
  • Page Not Found | Charminar News – News Updates in Urdu
Charminar Updated logo

Primary Menu
  • News in Roman Urdu
  • کاروبار
  • جرائم و حادثات
  • عالمی خبریں
  • سیاست
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • تازہ ترین خبریں
  • سرورق
Light/Dark Button
Subscribe
  • Home
  • جرائم و حادثات
  • 100 کروڑ کا ٹیکس فراڈ، حیدرآباد کی کمپنی کیخلاف بڑا انکشاف | Tax Fraud
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • حیدرآباد

100 کروڑ کا ٹیکس فراڈ، حیدرآباد کی کمپنی کیخلاف بڑا انکشاف | Tax Fraud

CN Newsdesk July 31, 2025 1 minute read
Tax Fraud

حیدرآباد: تلنگانہ کامرشیل ٹیکس محکمہ نے حیدرآباد کی کشان انڈسٹریز ایل ایل پی نامی کمپنی کے ذریعے کیے گئے 100 کروڑ روپئے کے Tax Fraudکا انکشاف کیا ہے، جسے حکام نے بغیر مال کی نقل و حرکت کے جعلی انوائسز کے ذریعے کیا گیا اپنی نوعیت کا پہلا بڑا اسکینڈل قرار دیا ہے۔

ایس پی روڈ پر واقع کمپنی کے دفتر، سکندرآباد کے گوڈاؤن، اور کلاکل آٹوموٹیو پارک و موپریڈی پلی دیہات میں موجود فیکٹریوں پر بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ ان تحقیقات میں پتہ چلا کہ کمپنی نے بڑی تعداد میں ایسے انوائس تیار کیے جن میں تانبے (کاپر) کی فراہمی دکھائی گئی، لیکن حقیقت میں کوئی مال منتقل ہی نہیں ہوا۔

پریلیمینری جانچ سے معلوم ہوا کہ مہاراشٹرا کے لیے جن ٹرکوں کو مال لے جاتے ہوئے دکھایا گیا، وہ دراصل خالی تھے۔ کمپنی کی جانب سے درج کردہ ای وے بلز اور ٹرانسپورٹ ریکارڈز میں مال برداری ظاہر کی گئی، لیکن نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (NHAI) کے ٹول گیٹ ریکارڈز اور GPS ٹریکنگ نے اصل حقیقت بے نقاب کر دی۔

افسران کے مطابق جعلی انوائسز کی مالیت 100 کروڑ روپئے سے تجاوز کر چکی ہے۔ سب سے بڑا دھوکہ یہ ہے کہ کشان انڈسٹریز نے 33.2 کروڑ روپئے کا جعلی ان پٹ ٹیکس کریڈٹ کلیم کر کے اپنے جی ایس ٹی واجبات کو تقریباً مکمل طور پر ختم کر دیا، حالانکہ یہ ساری لین دین صرف کاغذوں میں موجود تھی۔

تحقیقاتی ٹیم کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم تلنگانہ میں ٹیکس فراڈ کی ایک نئی شکل کو ظاہر کرتی ہے، جہاں تکنیکی چالاکیوں کے ذریعے بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کی جا رہی ہے۔

چھاپوں کے دوران اکاؤنٹ بکس، ہارڈ ڈرائیوز، اور سی سی ٹی وی فوٹیج ضبط کی گئی۔ سنٹرل کرائم اسٹیشن میں کمپنی کے ڈائریکٹرز وکاش کمار کشان اور رجنیش کشان کے خلاف رسمی شکایت درج کی گئی ہے۔

مزید حیران کن انکشاف یہ ہوا کہ ایک ساکت ٹرک جس کا نمبر AP29TA7213 ہے، جون سے اپنی جگہ سے ہلا تک نہیں، مگر اس کا نمبر متعدد ای وے بلز میں شامل کر کے اسے ریاستی سرحدوں کے پار نقل و حمل کرتا ہوا دکھایا گیا۔

محکمہ مہدی پٹنم-1 کے ڈپٹی اسسٹنٹ ٹیکس آفیسر (DSTO) ماجد حسین نے اس گھپلے کی نشاندہی کرتے ہوئے سی جی ایس ٹی ایکٹ اور بی این ایس دفعات 318 اور 336 کے تحت مجرمانہ کارروائی کے لیے علیحدہ شکایت بھی درج کی ہے۔

کمرشل ٹیکس کمشنر کے. ہریتا، آئی اے ایس نے اس بات کی تصدیق کی کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی ہدایت پر ریاست بھر میں ٹیکس چوری کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔

About the Author

CN Newsdesk

Administrator

View All Posts

Post navigation

Previous: تلنگانہ میں پاور سیکٹر میں بڑی اصلاحات، نئی ڈسکام کے قیام کی ہدایت | Power Sector Reforms
Next: تلنگانہ میں بی سی طبقات کی قیادت پر رسہ کشی، کانگریس، بی جے پی، بی آر ایس اور تلنگانہ جاگرتی آمنے سامنے | BC Champion

Related News

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے ذریعے ٹھگی کو ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا | Digital Arrest

CN Newsdesk October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
  • تازہ ترین خبریں
  • قومی خبریں
  • کاروبار

کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں میں کمی، نئی شرحیں 9 نومبر سے نافذ | Cancer Drug Prices

CN Newsdesk October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش میں پانچ ہلاک، تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں بارش | Cyclone Arnab

CN Newsdesk October 29, 2026

Search

Get in Touch

  • 750 Followers
  • 950 Likes
  • 1400 Subscribers
  • 1250 Fans
  • 1050 Followers

Recent Posts

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے… October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں… October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش… October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا… October 29, 2026
Krishna Water | اتم کمار ریڈی اور ہریش راو کے متضاد اعداد
کرشنا پانی کے استعمال پر اتم… October 29, 2026

Hot Categories

Tags

BJP Telangana BRS Congress crime news Election Commission GHMC Harish Rao hyderabad Hyderabad Crime Hyderabad News Hyderabad Police Hyderabad Rain Hyderabad traffic Jubilee Hills KTR Revanth Reddy Road Safety telangana Telangana Assembly Telangana Congress Telangana Education Telangana Elections Telangana Government Telangana News Telangana Police Telangana Politics Telangana Weather Urdu News بی آر ایس بی جے پی بی سی ریزرویشن تلنگانہ تلنگانہ اسمبلی تلنگانہ تعلیم تلنگانہ حکومت تلنگانہ سیاست تلنگانہ پولیس تلنگانہ کانگریس جی ایچ ایم سی حیدرآباد حیدرآباد پولیس ریونت ریڈی سڑک حادثہ کانگریس کے ٹی آر

You may have missed

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے ذریعے ٹھگی کو ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا | Digital Arrest

CN Newsdesk October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
  • تازہ ترین خبریں
  • قومی خبریں
  • کاروبار

کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں میں کمی، نئی شرحیں 9 نومبر سے نافذ | Cancer Drug Prices

CN Newsdesk October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش میں پانچ ہلاک، تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں بارش | Cyclone Arnab

CN Newsdesk October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
  • تازہ ترین خبریں
  • خاص خبر

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے مگر حکومت سازی کی اکثریت سے دور | Israel Election

CN Newsdesk October 29, 2026

Follow us

  • About
  • Blog
  • Contact
  • Home
  • Page Not Found | Charminar News – News Updates in Urdu
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.