حیدرآباد: جی ایچ ایم سی نے پیر کے روز شہر بھر میں Illegal Parkingاور فٹ پاتھ تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے کئی گاڑی مالکان پر جرمانے عائد کیے۔
یہ معائنہ جات تجارتی اور رہائشی علاقوں میں انجام دیے گئے، جہاں شہری عملے نے مختلف خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔ جرمانے 300 روپئے سے 1,000 روپئے تک عائد کیے گئے، جو تجاوز کی نوعیت پر منحصر تھے۔
حکام کے مطابق، کئی مقامات پر فٹ پاتھوں کو دو پہیہ اور دیگر پرائیویٹ گاڑیوں کی پارکنگ سے مسدود کر دیا گیا تھا، جس سے راہگیروں کی آمد و رفت میں دشواری پیدا ہو رہی تھی۔ بلدیہ کا کہنا ہے کہ مخصوص پارکنگ مقامات کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے، جس کے خلاف فوری کارروائی کی جا رہی ہے۔
اعلیٰ بلدی عہدیداروں نے ان کارروائیوں کی نگرانی کی۔ جی ایچ ایم سی حکام نے کہا کہ یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ پارکنگ کے قواعد پر عمل کریں تاکہ مزید کارروائی سے بچا جا سکے۔
