حیدرآباد: چیف منسٹر ریونت ریڈی کے اس دعوےRevanth Reddy CM claim پر کہ وہ آئندہ دس سال تک اقتدار میں رہیں گے، کانگریس کے رکن اسمبلی کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے شدید اعتراض کیا ہے۔
ریونت ریڈی نے جمعہ 18 جولائی کو ضلع ناگرکرنول کے پینٹلاویلی منڈل کے جاتاپرولو گاؤں میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست کی قیادت آئندہ دہائی تک کریں گے۔ یہ بیان ایک ہائی پروفائل تقریب کے دوران دیا گیا تھا۔
اس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے منوگوڑے کے ایم ایل اے راج گوپال ریڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جیسی قومی جماعت میں چیف منسٹر کا انتخاب ذاتی خواہش پر نہیں بلکہ ہائی کمانڈ کے فیصلے کے تحت ہوتا ہے۔
راج گوپال ریڈی، جو کابینہ میں جگہ نہ ملنے پر پہلے ہی ناراض نظر آتے ہیں، نے ریونت ریڈی پر الزام عائد کیا کہ وہ تلنگانہ کانگریس کو ذاتی جاگیر بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اصل کانگریسی قائدین اور کارکن اس طرح کی خودسری کو برداشت نہیں کریں گے۔
రాబోయే పదేళ్లు నేనే ముఖ్యమంత్రి అని రేవంత్ రెడ్డి గారు ప్రకటించుకోవడం కాంగ్రెస్ పార్టీ విధానాలకు వ్యతిరేకం.
జాతీయ పార్టీ అయిన కాంగ్రెస్ లో అధిష్ఠానం ఆదేశాల మేరకు, ప్రజాస్వామ్యబద్ధంగా ముఖ్యమంత్రి ఎన్నిక ఉంటుంది. తెలంగాణ కాంగ్రెస్ ను వ్యక్తిగత సామ్రాజ్యంగా మార్చుకునే ప్రయత్నాలను… pic.twitter.com/nGtGpQzgGk— Komatireddy Raj Gopal Reddy (@rajgopalreddy_K) July 19, 2025
