حیدرآباد: تلنگانہ کے منچریال ضلع میں پولیس نے غیر قانونی دیسی شراب [en]Telangana Desi Liquor[/en] (گڈمبا) اسمگل کرنے کی کوشش پر دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ شراب کو کالج بیگز میں چھپا کر لے جایا جا رہا تھا۔
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایلگم سے ملکلاپیٹ جانے والی ایک موٹر سائیکل کو روک کر تلاشی لی، جس کے دوران نوجوانوں کے بیگز سے 40 لیٹر گڈمبا برآمد ہوئی۔ دونوں کو فوری حراست میں لے لیا گیا۔
پوچھ گچھ کے دوران پولیس نے انکشاف کیا کہ ایلگم کا رہائشی رام تنکی اس نیٹ ورک کا مرکزی سپلائر ہے، جو دیسی شراب تیار کر کے اسے ملکلاپیٹ کے گڈی پلی مٹکا علاقے میں تقسیم کرتا تھا۔ پولیس نے شراب کی تیاری، ترسیل اور تقسیم سے وابستہ 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ضبط شدہ شراب اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس نے پورے ضلع میں غیر قانونی گڈمبا نیٹ ورکس پر نگرانی سخت کر دی ہے تاکہ اس غیر قانونی کاروبار کا قلع قمع کیا جا سکے۔



















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































