حیدرآباد: حکومت [en]Telangana[/en] نے ریاست میں تجارتی اداروں میں کام کرنے والے ملازمین کے لیے اوقاتِ کار سے متعلق نئے احکامات جاری کیے ہیں، جن کے تحت روزانہ کام کے اوقات میں اضافہ تو کیا گیا ہے لیکن ہفتہ وار حد 48 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو سکتی۔
حکام کے مطابق اگر کسی ملازم سے یہ حد پار کروا لی جاتی ہے تو آجر کو لازمی طور پر قانونی طور پر مقرر کردہ اوور ٹائم ادا کرنا ہوگا۔
نئے قواعد کے مطابق ہر چھ گھنٹے کی شفٹ پر کم از کم آدھے گھنٹے کا وقفہ دینا لازمی ہوگا، اور یومیہ کام کے کل اوقات، بشمول آرام کے وقفے، 12 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو سکتے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ تبدیلیاں ریاست میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ’ایز آف ڈوئنگ بزنس‘ فریم ورک کے تحت کی گئی ہیں، تاکہ آجر و ملازمین کے درمیان توازن اور شفافیت کو فروغ دیا جا سکے۔


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































