حیدرآباد: سینئر بی جے پی لیڈر این رامچندر راؤ نے ہفتہ کے روز باضابطہ طور پر پارٹی کی تلنگانہ یونٹ کے نئے صدر [en]BJP Telangana President[/en]کی حیثیت سے عہدہ سنبھال لیا۔ یہ تقریب حیدرآباد میں واقع بی جے پی کے ریاستی دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی وزیر جی کشن ریڈی، رکن پارلیمنٹ ڈی کے ارونا، سینئر قائدین اور بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔
رامچندر راؤ کے عہدہ سنبھالنے پر پارٹی قائدین نے انہیں تہنیتی شالیں اور پھولوں کے ہار پیش کیے۔ اس سے قبل صبح کے وقت رامچندر راؤ نے اپنے گھر سے پارٹی ہیڈکوارٹر تک بی جے پی کارکنان کے ہمراہ ایک ریلی نکالی۔

عہدہ سنبھالنے سے قبل انہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں واقع سرسوتی دیوی مندر اور چارمینار کے قریب بھاگیہ لکشمی مندر میں خصوصی پوجا انجام دی اور دعائیں کیں۔
پارٹی میں قیادت کی یہ تبدیلی اس وقت عمل میں آئی ہے جب بی جے پی تلنگانہ میں تنظیمی اور انتخابی حکمت عملی کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہی ہے۔
బిజెపి జాతీయ నాయకత్వం ఆశీస్సులతో, రాష్ట్ర నాయకత్వం యొక్క సంపూర్ణ మద్దతుతో, బిజెపి ఎమ్మెల్యేలు, ఎంపీలు, ఎమ్మెల్సీల సమక్షంలో బిజెపి రాష్ట్ర కార్యాలయంలో తెలంగాణ బిజెపి రాష్ట్ర అధ్యక్ష బాధ్యతలు స్వీకరించిన శ్రీ @N_RamchanderRao గారు. pic.twitter.com/ZDwBvglWZq
— BJP Telangana (@BJP4Telangana) July 5, 2025





























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































