حیدرآباد: مرکزی وزیر جی کشن ریڈی نے کہا ہے کہ [en]Coal India[/en] ملک کی معدنی خود کفالت کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ساتھ ہی پائیدار اور شفاف مائننگ طریقۂ کار کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔ وہ جمعہ کو حیدرآباد میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس “بہترین مائن کلوزر پریکٹسز کے ذریعے پائیدار و ذمہ دارانہ کانکنی” سے خطاب کر رہے تھے۔
کشن ریڈی نے کہا کہ کول انڈیا “آتما نربھر بھارت” کے اہداف کو ترجیح دے کر معدنی پیداوار میں اضافہ کر رہی ہے، لیکن اس کے ساتھ مقامی لوگوں کے روزگار کو متاثر نہ ہونے دینے کا بھی خیال رکھا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سرکاری ادارہ سماجی اور ماحولیاتی تحفظ کے پہلوؤں کو بھی مائننگ کے عمل میں شامل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمپنی جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے کانکنی کے عمل میں شفافیت لا رہی ہے۔ پالیسی اصلاحات کے تحت 500 معدنی بلاکس کے لیز کی تجدید کے عمل کو سنگل ونڈو کلیئرنس سسٹم کے ذریعے آسان بنایا جا رہا ہے۔
کشن ریڈی نے بتایا کہ کول انڈیا نے نایاب معدنیات (Rare Minerals) کی پیداوار میں بھی قدم رکھا ہے، جو کہ ہندوستان کے اسٹریٹجک معدنیاتی ذخائر کو وسعت دینے کی سمت ایک اہم پیش رفت ہے۔
Live: International Conference on Sustainable & Responsible Mining Through Best Mine Closure Practices.
📍Madhapur, Hyderabad https://t.co/sRqcvhMa1h
— G Kishan Reddy (@kishanreddybjp) July 4, 2025


































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































