حیدرآباد: حیدرآباد سٹی پولیس نے 1783 متروکہ یا بغیر دعوے کے چھوڑ دی گئی مختلف اقسام کی گاڑیوں[en]Abandoned Vehicles [/en] کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔ یہ اقدام حیدرآباد میٹرو پولیٹن ایریا پولیس ایکٹ 2004 کی دفعہ 7 اور حیدرآباد سٹی پولیس ایکٹ کی دفعہ 40 کے تحت کیا جا رہا ہے۔
پولیس حکام نے اعلان کیا ہے کہ اگر کسی شخص کو ان گاڑیوں پر ملکیت یا ہائپوتھیکیشن کا کوئی دعویٰ یا اعتراض ہو تو وہ کمشنر آف پولیس، آئی سی سی سی، بنجارہ ہلز، حیدرآباد سے رجوع ہو کر اس اعلامیہ کی تاریخ سے چھ ماہ کے اندر درخواست داخل کرے۔
اگر اس مدت کے دوران کوئی قابل قبول دعویٰ موصول نہ ہوا تو ان گاڑیوں کو عوامی نیلامی کے ذریعے فروخت کر دیا جائے گا۔
ان گاڑیوں کی تفصیلات پولیس نیلامی ٹیم سے حاصل کی جا سکتی ہیں، جو ایس اے آر سی پی ایل پولیس گراؤنڈ، پولیس اسپتال کے پیچھے، عنبر پیٹ، حیدرآباد میں واقع ہے، یا پھر حیدرآباد سٹی پولیس کی ویب سائٹ [www.hyderabadpolice.gov.in](http://www.hyderabadpolice.gov.in) پر بھی دستیاب ہیں۔
یہ نیلامی ان تمام متوکہ گاڑیوں پر لاگو ہوگی جنہیں طویل عرصے سے کسی نے حاصل نہیں کیا۔























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































