Read in English  
       
Internet Outage Cloudflare

حیدرآباد: کلاؤڈ فلیئر میں منگل کی شام بڑی تکنیکی خرابی کے باعث سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اور چیٹ جی پی ٹی اچانک بند ہوگئے، جس سے ہندوستان بھر میں لاکھوں صارفین متاثر ہوئے۔

آن لائن سروسز کی اچانک معطلی | Internet Outage Cloudflare

شام 5:15 کے بعد صارفین کو لاگ اِن، سائن اپ، پوسٹنگ اور پریمیئم فیچرز تک رسائی میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ چیٹ جی پی ٹی صارفین نے بھی ویب سائٹ، ایپ اور اے پی آئی کے ذریعے سروس استعمال کرنے میں رکاوٹ کی شکایت کی۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق دنیا بھر کے صارفین نے مسائل رپورٹ کئے، لیکن یہی ویب سائٹ خود بھی اسی خرابی کے باعث متاثر ہوگئی۔ کلاؤڈ فلیئر انٹرنیٹ کو تیز اور محفوظ بنانے کیلئے بنیادی ڈھانچہ فراہم کرتا ہے۔

کمپنی کی تصدیق اور ابتدائی اعداد و شمار | Internet Outage Cloudflare

کلاؤڈ فلیئر نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس خرابی سے آگاہ ہے اور مکمل جانچ شروع کردی گئی ہے۔ کمپنی نے یقین دلایا کہ مسئلے کے اثرات کم کرنے کیلئے فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

ابتدائی ڈیٹا کے مطابق ایکس صارفین میں 43 فیصد کو پوسٹس دیکھنے میں، 23 فیصد کو ویب رسائی میں اور 24 فیصد کو کنیکٹیویٹی میں مسائل پیش آئے۔ چیٹ جی پی ٹی کے 87 فیصد صارفین ویب سے متعلق شکایات کر رہے تھے، 9 فیصد کو ایپ سے اور 3 فیصد کو اے پی آئی رسائی سے مسئلہ ہوا۔

یہ پلیٹ فارمز پہلے بھی متعدد بار تعطل کا شکار ہوئے تھے۔ 26 اپریل 2024 کو ایکس سروس دوپہر میں بند ہوئی تھی جبکہ 21 دسمبر 2023 کو عالمی سطح پر ایک بڑی خرابی نے صارفین کو پوسٹس تک رسائی سے محروم کردیا تھا۔