حیدرآباد: سنگاریڈی ضلع میں کرکٹ بیٹنگ Cricket Betting میں بھاری نقصان اٹھانے کے بعد 31 سالہ شخص نے خودکشی کر لی۔ پولیس نے متوفی کی شناخت آر سی پورم منڈل کے سائی نگر کے رہائشی اکھل کے طور پر کی ہے۔
Cricket Betting | پولیس کی تحقیقات جاری
پولیس کے مطابق اکھل نے پیر کی شام بیرم گوڑہ کمان کے قریب ایک اویو ہوٹل میں کمرہ بک کرایا۔ بعد ازاں اس نے اپنے والد سنگیت راؤ کو فون کر کے بتایا کہ وہ اپنی زندگی ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ والد کی منتوں اور یقین دہانیوں کے باوجود اکھل نے فون کے کچھ دیر بعد انتہائی قدم اٹھا لیا۔
اگلی صبح جب اکھل نے کمرے کا دروازہ نہیں کھولا تو ہوٹل عملے نے مالک کو اطلاع دی۔ دروازہ توڑنے پر وہ اندر پھانسی پرلٹکا ہوا پایا گیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے روانہ کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام اکھل کے بیٹنگ میں نقصان اور خودکشی کے حالات و اسباب کی چھان بین کر رہے ہیں۔
