حیدرآباد: بوئن پلی میں بدھ کے روز میاں بیوی کے درمیان گھریلو تنازع اس وقت خونی تصادم میں بدل گیا جب خاتون کے رشتہ داروں نے مبینہ طور پر اس کے شوہر سید جنید پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ Bowenpally Attack کر دیا۔
Bowenpally Attack | پولیس نے اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا
پولیس کے مطابق جھگڑا اس وقت بڑھ گیا جب دونوں فریقین کے درمیان تکرار نے پرتشدد رخ اختیار کیا۔ حملے میں جنید شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت اب مستحکم ہے۔
بوئن پلی پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حکام واقعہ کی ترتیب، حملے میں شامل تمام افراد کی شناخت، اور واقعہ کے محرکات کا پتہ لگا یا جارہا ہے۔
