حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ اے ریونت ریڈی نے ریاستی ترانے کے خالق اور معروف شاعر اندیشری کے اچانک انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار Revanth Reddy Tribute کیا۔ انہوں نے کہا کہ اندیشری “تلنگانہ کے ادبی عروج” کی علامت تھے اور ان کی وفات نے انہیں گہرے صدمے سے دوچار کر دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کے اور شاعر کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے جن کی یادیں اب بھی تازہ ہیں۔
64 سالہ اندیشری پیر کی صبح اپنے گھر پر بے ہوش ہوکر گر پڑے تھے۔ اہلِ خانہ نے انہیں فوری طور پر گاندھی اسپتال منتقل کیا مگر ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ وہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔ ان کی اچانک موت نے تلگو ادبی دنیا کو سوگوار کر دیا۔
