حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے 2026 کے انٹرمیڈیٹ امتحانات کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے۔ بورڈ کے مطابق فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے تھیوری امتحانات 25 فروری سے 18 مارچ تک منعقد ہوں گے، جب کہ پریکٹیکل امتحانات 2 فروری سے 21 فروری کے درمیان لیے جائیں گے۔
انٹر بورڈ کے سکریٹری کرشنا آدتیہ نے بتایا کہ طلبہ یکم نومبر سے امتحانی فیس جمع کروا سکتے ہیں۔ بورڈ نے تمام کالجوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ امتحانی فیس اور فارم جمع کروانے کے عمل کو وقت پر مکمل کریں۔
دو شفٹوں میں پریکٹیکل امتحانات | Exam Schedule
پریکٹیکل امتحانات روزانہ دو شفٹوں میں ہوں گے ۔صبح 9 بجے سے 12 بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے 5 بجے تک۔ یہ امتحانات 2 فروری سے 21 فروری تک جاری رہیں گے۔
پہلے سال کے طلبہ کے انگلش پریکٹیکل 21 فروری کو جبکہ دوسرے سال کے انگلش پریکٹیکل 22 فروری کو منعقد کیے جائیں گے۔
تھیوری امتحانات 25 فروری سے شروع | Exam Schedule
بورڈ کے مطابق تھیوری امتحانات متبادل دنوں میں لیے جائیں گے تاکہ طلبہ کو تیاری کا مناسب وقت مل سکے۔
پہلے سال کے امتحانات 25 فروری سے جبکہ دوسرے سال کے امتحانات 26 فروری سے شروع ہوں گے۔
پہلے سال کا شیڈول:
25 Feb: Part I – Second Language Paper 1
27 Feb: Part II – English Paper 1
2 Mar: Mathematics 1A, Botany, Political Science
5 Mar: Mathematics 1B, Zoology, History
9 Mar: Physics, Economics
13 Mar: Chemistry, Commerce
17 Mar: Modern Language Paper 1, Geography Paper 1
دوسرے سال کا شیڈول:
26 Feb: Part II – Second Language Paper 2
28 Feb: Part I – English Paper 2
3 Mar: Mathematics 2A, Botany, Political Science
6 Mar: Mathematics 2B, Zoology, History
10 Mar: Physics, Economics
13 Mar: Chemistry, Commerce
16 Mar: Public Administration, Bridge Course Maths 2
18 Mar: Modern Language Paper 2, Geography Paper 2
طلبہ کے لیے ہدایت اور تیاری پر زور | Exam Schedule
انٹر بورڈ نے طلبہ سے کہا ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر فیس جمع کروائیں اور مکمل تیاری کے ساتھ امتحان میں شرکت کریں۔ بورڈ نے والدین اور کالج انتظامیہ سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ طلبہ کی رہنمائی اور وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں۔






























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































