حیدرآباد: تلنگانہ میں اکتوبر کے اختتام پر بھی موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور موسم میں کسی فوری بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ موسمیاتی تجزیہ کار بالا جی نے پیش گوئی کی ہے کہ جمعہ کے روز ریاست کے جنوبی اور وسطی حصوں میں مزید بارش متوقع Heavy Rain Alert ہے۔
انہوں نے کہا کہ نلگنڈہ، سوریہ پیٹ، یادادری بھونگیری، میدک، سدّی پیٹ، رنگا ریڈی، سنگاریڈی، کاماریڈی، محبوب نگر، ونپرتی، کھمم اور بھدرادری کوتہ گوڑم میں بھاری بارش ہو سکتی ہے۔
حیدرآباد میں شام سے رات تک بارش کا امکان | Heavy Rain Alert
بالا جی کے مطابق حیدرآباد میں دوپہر سے رات گئے تک بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں کیونکہ فضا میں غیر مستحکم موسمی حالات برقرار ہیں۔
محکمۂ موسمیات نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت دی ہے کہ نچلے علاقوں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں فوری ریسکیو ٹیمیں روانہ کی جائیں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔
