حیدرآباد: تلنگانہ پولیس کے ڈی جی پی دفتر ، حیدرآباد کے باہر اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب بی جے پی رہنماؤں نے پوچارم میں گئورکشھک سونو سنگھ پر فائرنگ کے خلاف احتجاج BJP Protest شروع کر دیا۔ مظاہرین نے حملے کے ذمہ داروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
پولیس نے بی جے پی رہنماؤں کو روکنے کی کوشش کی جب وہ لکڑی کا پل پر واقع ڈی جی پی دفتر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ ریاستی بی جے پی صدر رامچندر راؤ سمیت کئی رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لے لیا کیونکہ وہ منتشر ہونے کی ہدایت پر عمل نہیں کر رہے تھے۔
ٹریفک جام اور سیاسی تناؤ میں اضافہ | BJP Protest
احتجاج کے باعث لکڑی کا پل اور اسمبلی کے اطراف ٹریفک بری طرح متاثر ہوا۔ پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گاڑیوں کی آمد و رفت کو بحال کرنے کی کوشش کی۔
بی جے پی رہنماؤں نے ریاستی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ گئورکشھک کارکنوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ پارٹی نے انتباہ دیا کہ اگر ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو احتجاجی تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا۔
