حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت کا منصوبہ، جس کے تحت راشن کے چاول خاص ڈیزائن کردہ کثیرالمقاصد بیگس میں تقسیم کیے جانے تھے، مقامی بلدی انتخابات کے ضابطۂ اخلاق نافذ ہونے کے بعد Rice Bags کی تقسیم روک دی گئی ہے۔
عہدیداروں نے اکتوبر کے کوٹے کے ساتھ یہ بیگ تقسیم کرنے کی تیاری کرلی تھی۔ ہر بیگ 6 کلو گرام گنجائش رکھتا ہے اور انہیں ضلع مراکز سے منڈل سطح کے اسٹاک پوائنٹس تک منتقل بھی کردیا گیا تھا۔
انتخابی ضابطہ اور پروگرام پر روک
یہ بیگ پلاسٹک کے بجائے پائیدار اور ماحول دوست متبادل کے طور پر تیار کیے گئے تھے تاکہ مستفیدین انہیں سبزی، راشن اور دیگر سامان لانے لے جانے کیلئے دوبارہ استعمال کرسکیں۔ تاہم چونکہ ان Rice Bags پر چیف منسٹر ریونت ریڈی، وزیر سیول سپلائز اتم کمار ریڈی اور سکس گارنٹیز اسکیم کا لوگو شائع کیا گیا تھا، انتخابی عہدیداروں نے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے پروگرام کو روکنے کی ہدایت دی۔
ریاست نے اس سال ایک دہے کے بعد نئے راشن کارڈ بھی متعارف کروائے ہیں۔ پرانے اور نئے دونوں کارڈ ہولڈرس کو اس اسکیم کے تحت عمدہ چاول فراہم کیے جا رہے ہیں۔
