Skip to content
Charminar Updated logo

Primary Menu
  • News in Roman Urdu
  • کاروبار
  • جرائم و حادثات
  • عالمی خبریں
  • سیاست
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • تازہ ترین خبریں
  • سرورق
Light/Dark Button
Subscribe
  • Home
  • حیدرآباد
  • حیدرآبادی بالر محمد سراج کی شاندار بولنگ ، تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم | Mohammed Siraj
  • تازہ ترین خبریں
  • حیدرآباد

حیدرآبادی بالر محمد سراج کی شاندار بولنگ ، تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی ویسٹ انڈیز کی ٹیم | Mohammed Siraj

CN Newsdesk October 2, 2025 1 minute read
Mohammed Siraj

حیدرآباد ۔ ایشیا کپ 2025 کا خطاب جیتنے کے صرف تین دن بعد ہی ٹیم انڈیا ٹیسٹ میدان میں واپس لوٹی۔ تاہم اصل واپسی 58 دن بعد ہوئی کیونکہ انگلینڈ میں سیریز ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم پہلی مرتبہ ٹیسٹ فارمیٹ میں اتری ہے ۔ 2 اکتوبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوا اور پہلے ہی دن Mohammed Siraj اور کے ایل راہل نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

پہلے بیٹنگ کرنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم محض 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس تباہی کی سب سے بڑی وجہ محمد سراج بنے جنہوں نے اپنی نپی تلی گیندوں سے حریف بلے بازوں کو بے بس کردیا اور 4 وکٹیں حاصل کیں۔ سراج نے پہلے ہی اوورز میں 21 مہینوں بعد واپس آنے والے تَیگنرائن چندرپال کو کھاتہ کھولنے سے پہلے ہی آؤٹ کر دیا۔ اس کے بعد انہوں نے برینڈن کنگ اور ایلِک ایتھناز کو پے در پے اوورز میں شکار بنایا۔ ویسٹ انڈیز کے کپتان راسٹن چیز بھی سراج کی شاندار گیند پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

اگرچہ محمد سراج پہلی بار گھریلو میدان پر 5 وکٹیں لینے کے قریب پہنچ کر چوک گئے لیکن ان کی تباہ کن بولنگ نے انڈیز کو فوری طور پر دباؤ میں ڈال دیا۔ ان کا ساتھ جسپریت بمراہ نے بخوبی دیا جنہوں نے دو شاندار یارکرز سے اسٹمپس اڑائے، جبکہ کلدیپ یادو نے بھی 2 وکٹیں حاصل کیں۔

کے ایل راہل اور اوپننگ پارٹنرشپ

بلے بازی میں کے ایل راہل نے اپنی انگلینڈ والی فارم برقرار رکھی اور محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری مکمل کی۔ یشسوی جیسوال کے ساتھ ان کی شراکت 68 رنز تک پہنچی۔ جیسوال ابتدا میں سست رہے لیکن بارش کے وقفے کے بعد کچھ تیز رفتار شاٹس لگائے اور 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سائی سدرشن موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور جلد پویلین لوٹ گئے۔

Mohammed Siraj کی تباہ کن بالنگ کے بعد ہندوستانی اننگ میں آج کے اسٹار رہے راہل 20ویں نصف سنچری بنا کر پہلے دن کھیل کے اختتام پر کپتان شبمن گل کے ساتھ ناٹ آؤٹ واپس لوٹے۔ بھارت نے دن کے اختتام پر دو وکٹ کھو کر 121 رنز بنائے اور میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرلی۔

About the Author

CN Newsdesk

Administrator

View All Posts

Post navigation

Previous: حیدرآباد ۔ اسرائیل نے غزہ کی امداد کے لیے جارہے عالمی صمود قافلے کو روک کر سینکڑوں کارکن گرفتار کیے | Global Sumud Flotilla
Next: پرانے شہر کی عوام کا انتظار ہوا ختم، فلک نما پُل کا وزیراعلیٰ کل کریں گے افتتاح | Falaknuma RoB

Related News

تلنگانہ کے نوجوان نے ’ماونٹ کلسوبائی‘ کی چوٹی سر کرلی | Yashwant Mountain Climb
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

تلنگانہ کے کوہ پیما بھوکیا یشونت نے مہاراشٹر کی بلند ترین چوٹی سر کرلی، قومی پرچم لہرایا | Yashwant Mountain Climb

CN Newsdesk November 2, 2026
طوفان مرسو کا آندھرا ساحل کی جانب رخ | Cyclone Murasu Alert
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد

سمندری طوفان مرسو آندھرا پردیش کے ساحل کی جانب تیزی سے بڑھنے لگا، تلنگانہ میں 5 روزہ بارش کی پیش گوئی | Cyclone Murasu Alert

CN Newsdesk November 2, 2026
کاواڈی گوڑہ میں ہوٹل ملازم کی موت | Kavadiguda Hotel Death
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • حیدرآباد

کاواڈی گوڑہ میں رقم کے تنازع پر جھگڑا، ہوٹل ملازم سر پر شدید چوٹ لگنے سے ہلاک | Kavadiguda Hotel Death

CN Newsdesk November 2, 2026

Search

Get in Touch

  • 750 Followers
  • 950 Likes
  • 1400 Subscribers
  • 1250 Fans
  • 1050 Followers

Recent Posts

تلنگانہ کے نوجوان نے ’ماونٹ کلسوبائی‘ کی چوٹی سر کرلی | Yashwant Mountain Climb
تلنگانہ کے کوہ پیما بھوکیا یشونت… November 2, 2026
طوفان مرسو کا آندھرا ساحل کی جانب رخ | Cyclone Murasu Alert
سمندری طوفان مرسو آندھرا پردیش کے… November 2, 2026
کاواڈی گوڑہ میں ہوٹل ملازم کی موت | Kavadiguda Hotel Death
کاواڈی گوڑہ میں رقم کے تنازع… November 2, 2026
دبّاک میں نوجوان کی خودکشی | Dubbak Suicide Tragedy
دبّاک میں 28 سالہ نوجوان کی… November 2, 2026
نیریڈکو تلنگانہ پراپرٹی شو 2026 اختتام پذیر | Telangana Property Show
حیدرآباد میں نیریڈکو تلنگانہ پراپرٹی شو… November 2, 2026

Hot Categories

Tags

BJP Telangana BRS Congress crime news Election Commission GHMC Harish Rao hyderabad Hyderabad Crime Hyderabad News Hyderabad Police Hyderabad Rain Hyderabad traffic Jubilee Hills KTR Revanth Reddy Road Safety telangana Telangana Assembly Telangana Congress Telangana Education Telangana Elections Telangana Government Telangana News Telangana Police Telangana Politics Telangana Weather Urdu News بی آر ایس بی جے پی بی سی ریزرویشن تلنگانہ تلنگانہ اسمبلی تلنگانہ تعلیم تلنگانہ حکومت تلنگانہ سیاست تلنگانہ پولیس تلنگانہ کانگریس جی ایچ ایم سی حیدرآباد حیدرآباد پولیس ریونت ریڈی سڑک حادثہ کانگریس کے ٹی آر

You may have missed

تلنگانہ کے نوجوان نے ’ماونٹ کلسوبائی‘ کی چوٹی سر کرلی | Yashwant Mountain Climb
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

تلنگانہ کے کوہ پیما بھوکیا یشونت نے مہاراشٹر کی بلند ترین چوٹی سر کرلی، قومی پرچم لہرایا | Yashwant Mountain Climb

CN Newsdesk November 2, 2026
طوفان مرسو کا آندھرا ساحل کی جانب رخ | Cyclone Murasu Alert
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد

سمندری طوفان مرسو آندھرا پردیش کے ساحل کی جانب تیزی سے بڑھنے لگا، تلنگانہ میں 5 روزہ بارش کی پیش گوئی | Cyclone Murasu Alert

CN Newsdesk November 2, 2026
کاواڈی گوڑہ میں ہوٹل ملازم کی موت | Kavadiguda Hotel Death
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • حیدرآباد

کاواڈی گوڑہ میں رقم کے تنازع پر جھگڑا، ہوٹل ملازم سر پر شدید چوٹ لگنے سے ہلاک | Kavadiguda Hotel Death

CN Newsdesk November 2, 2026
دبّاک میں نوجوان کی خودکشی | Dubbak Suicide Tragedy
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • جرائم و حادثات

دبّاک میں 28 سالہ نوجوان کی خودکشی، بھائی کی حادثاتی موت کے بعد تھا شدید صدمے سے دوچار | Dubbak Suicide Tragedy

CN Newsdesk November 2, 2026

Follow us