Read in English  
       
India Longest Steel Bridge

حیدرآباد ۔ حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایچ ایم ڈی اے) نے سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ سے شامیرپیٹ تک 18.17 کلومیٹر طویل ایلی ویٹڈ کوریڈور کی تعمیر کے لیے ٹینڈر طلب کیے ہیں، جس کے ساتھ ہی India Longest Steel Bridge بنانے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

ریاستی حکومت نے یہ منصوبہ شہر کے مسافروں اور شمالی تلنگانہ اضلاع کی طرف جانے والے افراد کے لیے ٹریفک دباؤ کم کرنے کے مقصد سے تجویز کیا ہے۔ حکام کے مطابق اس پراجیکٹ پر 2,232 کروڑ روپئے کی لاگت آئے گی اور ٹینڈرنگ کے بعد جلد ہی کام کا آغاز ہوگا۔

عہدیداروں نے وضاحت کی کہ اس راہداری میں 11.65 کلومیٹر کا حصہ مکمل طور پر اسٹیل سے بنایا جائے گا، جو ملک کا سب سے طویل اسٹیل برج ہوگا۔ صرف بنیادوں کے لیے کنکریٹ استعمال ہوگا جبکہ سپر اسٹرکچر اسٹیل سے تعمیر کیا جائے گا تاکہ پائیداری کے ساتھ ساتھ منصوبے کو تیزی سے مکمل کیا جا سکے۔

منصوبے کی تفصیلات

یہ کوریڈور پریڈائز، ویسٹ مریڈپلی، کارخانہ، تروملگیری، الوال اور حکیم پیٹ سے گزرے گا۔ حکیم پیٹ آرمی ایئربیس کے قریب 450 میٹر طویل زیرزمین سرنگ بھی تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ 6 کلومیٹر طویل سڑک کو چھ لین تک وسعت دینے کا بھی منصوبہ ہے۔

حکام کے مطابق یہ India Longest Steel Bridge کا پراجیکٹ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اور کنسٹرکشن (ای پی سی) ماڈل پر مکمل کیا جائے گا، جس سے اس کی تکمیل کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔