حیدرآباد ۔ سینئر آئی پی ایس افسر CV Anand نے منگل کو تلنگانہ کے محکمہ داخلہ میں خصوصی چیف سکریٹری کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے ریاستی سکریٹریٹ میں چارج لیا اور بعد میں چیف سکریٹری کے رام کرشنا راؤ سے ملاقات کی۔
عہدہ سنبھالنے کے بعد محکمے کے عہدیداروں نے سی وی آنند کو مبارکباد پیش کی۔ حال ہی میں ریاستی حکومت نے بڑے پیمانے پر آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے تھے جس کے تحت یہ تقرری عمل میں آئی۔
CV Anand اس سے قبل حیدرآباد کے پولیس کمشنر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ تازہ رد و بدل کے تحت انہیں محکمہ داخلہ میں تعینات کیا گیا۔ روی گپتا، جو اس سے پہلے اس عہدے پر فائز تھے، کو سنٹر فار گُڈ گورننس میں ایگزیکٹو وائس چیئرمین کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
Shri C.V. Anand assumed charge as Special Chief Secretary, Home Department, at the Telangana Secretariat.
Later, he paid a courtesy call on Chief Secretary shri K.Ramakrishna Rao.#Telangana #Governance #IAS #iprtelangana @IASassociation pic.twitter.com/eUC8aPJAeW— IPRDepartment (@IPRTelangana) September 30, 2025
