حیدرآباد ۔ ٹیم انڈیا کے آل راؤنڈر تلک ورما کا حیدرآباد آمد پر شاندار خیرمقدم کیا گیا۔ Tilak Varma نے دبئی میں ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بھارت کو یادگار فتح دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
اس میچ میں پاکستان کی ٹیم 146 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی۔ ہدف کا تعاقب آخری اوور تک جاری رہا، تاہم بھارت نے دو گیندیں باقی رہتے ہوئے کامیابی حاصل کر لی۔ تلک ورما نے 69 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کرتے ہوئے ٹیم کو فتح تک پہنچایا اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔
پیر کی شام تلک ورما شمس آباد ایئرپورٹ پہنچے تو سینکڑوں مداح ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ اسپورٹس اتھاریٹی کے صدر شیوسینا ریڈی نے ان کا خیرمقدم کیا اور انہیں تہنیتی مومنٹو پیش کیا۔
پرجوش مداح اور سیکیورٹی انتظامات
ایئرپورٹ کے اطراف شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد جمع ہو گئی تھی۔ پولیس نے ہجوم کو قابو میں رکھنے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے۔ Tilak Varma نے گاڑی میں سوار ہونے سے قبل اپنے پرستاروں کی جانب ہاتھ ہلا کر شکریہ ادا کیا اور گھر روانہ ہو گئے۔
ఆసియా కప్ ఫైనల్ హీరో తిలక్ వర్మకు హైదరాబాద్లో తెలంగాణ ప్రభుత్వం తరుపున సాదర స్వాగతం… pic.twitter.com/4MLdLCXihk
— Congress for Telangana (@Congress4TS) September 29, 2025























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































