حیدرآباد ۔ تلنگانہ حکومت نے پولیس محکمے میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 23 انڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) افسران کا تبادلہ کردیا۔ چیف سکریٹری رام کرشن راؤ نے جمعہ کے روز جی او آر ٹی نمبر 1342 کے ذریعے اس سلسلے میں احکامات جاری کیے۔ اس اقدام کا مقصد امن و قانون کو مضبوط بنانا اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانا بتایا گیا۔حکومت نے V.C. Sajjanar کو حیدرآباد پولیس کمشنر مقرر کیا ہے۔
V.C. Sajjanar اس سے قبل تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے سی وی آنند کی جگہ لی ہے جو اب اسپیشل چیف سکریٹری داخلہ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ اس دوران روی گپتا کو ایگزیکٹو وائس چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل، سینٹر فار گڈ گورننس تعینات کیا گیا۔
شکھا گویل نے ڈائریکٹر جنرل، ویجیلنس اینڈ انفورسمنٹ کا عہدہ سنبھال لیا ہے جبکہ انہیں سائبر سیکیورٹی بیورو کی اضافی ذمہ داری بھی دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی سواتی لکڑا کو ڈائریکٹر جنرل، اسپیشل پروٹیکشن فورس مقرر کیا گیا۔ مہیش مرلی دھر بھاگوت کو ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (پرسونل) بنایا گیا۔
ریاست گیر سطح پر اعلیٰ سطحی تبدیلیاں
چارُو سنہا کو ڈائریکٹر جنرل، اینٹی کرپشن بیورو مقرر کیا گیا۔ انیل کمار کو گرے ہاؤنڈز اور آکٹوپس (آپریشنز) کا ایڈیشنل ڈی جی بنایا گیا۔ وجے کمار (آئی پی ایس، 1997) نے ایڈیشنل ڈی جی انٹیلیجنس کے طور پر چارج سنبھالا۔
اسی دوران وائی ناگی ریڈی کو آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے مقرر کیا گیا۔ دیویندر سنگھ چوہان نے ایڈیشنل ڈی جی پولیس، ملٹی زون-II کا چارج لیا۔ وکرم سنگھ مان نے ڈائریکٹر جنرل، تلنگانہ ڈیزاسٹر ریسپانس اینڈ فائر سروسز کا عہدہ سنبھالا۔ اسٹیفن رویندرا کو کمشنر، سول سپلائز اور ایگزی آفیشیو پرنسپل سکریٹری مقرر کیا گیا۔
ضلع اور زون کی سطح پر بھی اہم پوسٹنگز عمل میں آئیں۔ ایم سرینواسلو نے ایڈیشنل کمشنر پولیس، کرائمس کا چارج لیا۔ تفسیرا قبال نے جوائنٹ کمشنر پولیس، لاء اینڈ آرڈر کا عہدہ سنبھالا۔ ایس ایم وجے کمار کو پولیس کمشنر سدی پیٹ بنایا گیا۔ اس کے علاوہ سندھُو شرما، جی وینیتھ، بی انورادھا، چ. پروین کمار اور یوگیش گوتم کو مختلف اضلاع اور محکموں میں تعینات کیا گیا۔
