حیدرآباد ۔ بی آر ایس کے ایم ایل سی ڈاکٹر داسو جو شراون کمار نے جمعرات کو سوشیل میڈیا پر ایک پر اسرار اور تنقیدی Dasoju Sravan Criticism پیغام شیئر کرتے ہوئے موجودہ طرز حکمرانی کو “گرینڈ الیوجن آف ڈیموکریسی” قرار دیا۔
اپنے ٹویٹ میں شراون نے لکھا کہ کٹھ پتلی، فریب اور دھوکہ۔ سلام ہے ایک بے مثال فنکار کو جس نے افراد، واقعات، اداروں اور حتیٰ کہ دستور کو بھی قابو میں کرنے کی انوکھی مہارت دکھائی۔ واقعی ایسی شاندار حکمرانی اور زبردست سفارتکاری کو سلام۔
سیاسی پس منظر
یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب تلنگانہ میں بلدیاتی انتخابات، بی سی ریزرویشن کے معاملات اور حکومتی فیصلوں پر سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ شراون کے Dasoju Sravan Criticism تبصرے بی آر ایس کی اس مستقل تنقید کی عکاسی کرتے ہیں جس میں وہ حکمران جماعت پر سیاسی جوڑ توڑ اور اختیارات کے غلط استعمال کا الزام عائد کرتی ہے۔
Grand Illusion of Democracy..
Puppetry, Illusion & DeceptionSalutes 🙏…an unparalleled maestro in the fine art of managing and maneuvering individuals, events, institutions, and even the Constitution itself.
Truly, hats off to such spectacular governance and sensational…— Prof Dasoju Sravan Kumar (@sravandasoju) September 25, 2025








































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































