حیدرآباد ۔ بی جے پی کو منگل کے روز شمش آباد میونسپلٹی میں اس وقت بڑا دھچکا BJP Setback لگا جب سینئر لیڈر کولانو پردیپ ریڈی نے پارٹی چھوڑ کر بی آر ایس میں شمولیت اختیار کر لی۔ یہ شمولیت تلنگانہ بھون میں بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ کی موجودگی میں عمل میں آئی۔
کے ٹی آر نے پردیپ ریڈی کو پارٹی کا گلابی دوپٹہ اوڑھایا اور ان کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر بی آر ایس لیڈر پٹلولا کارتک ریڈی نے پروگرام کی نگرانی کی۔
کے ٹی آر نے کہا کہ پر دیپ ریڈی کو شمش آباد میں عوامی حمایت حاصل ہے اور وہ مقامی سطح پر عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ ریڈی کی شمولیت سے علاقے میں بی آر ایس کو مزید تقویت ملے گی۔
اس موقع پر پر دیپ ریڈی کے کئی حامیوں اور کارکنوں نے بھی بی جے پی کو خیر باد کہتے ہوئے بی آر ایس میں شمولیت اختیار کر لی۔بی آر ایس میں یہ شمولیت تلنگانہ BJP Setback مانا جارہا ہے۔
శంషాబాద్లో బీజేపీకి షాక్.. బీఆర్ఎస్లో చేరిన సీనియర్ నాయకుడు కొలను ప్రదీప్ రెడ్డి.
శంషాబాద్ మున్సిపాలిటీలో భారతీయ జనతా పార్టీకి (బీజేపీ) గట్టి ఎదురుదెబ్బ తగిలింది. మున్సిపాలిటీలో బీజేపీ సీనియర్ నాయకుడిగా ఉన్న కొలను ప్రదీప్ రెడ్డి తెలంగాణ భవన్లో బీఆర్ఎస్ వర్కింగ్ ప్రెసిడెంట్… pic.twitter.com/XMyxgE0ITS
— BRS Party (@BRSparty) September 24, 2025









































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































