حیدرآباد: تلنگانہ کے بی آر ایس رہنما اور سابق وزیر ٹی ہریش راؤ نے منگل کے روز کانگریس حکومت پر ریاست کے راشن ڈیلروں کے ساتھ وعدہ خلافی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے اور راشن ڈیلروں کو مالی بحران میں دھکیل دیا۔
Harish Rao Ration Dealers
اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر جاری کردہ بیان میں ہریش راؤ نے کہا کہ مرکز اور ریاست، دونوں نے راشن ڈیلروں کو کمیشن کی ادائیگی کے بغیر مہینوں تک نظرانداز کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ شرم کی بات ہے کہ جو لوگ غریبوں کی خدمت کرتے ہیں، وہ خود اپنے خاندان کا پیٹ نہیں پال سکتے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ کانگریس نے “ابھیاہستم” اسکیم کے تحت ہر ماہ 5,000 روپۓ اعزازیہ اور زیادہ کمیشن دینے کا وعدہ کیا تھا، لیکن اقتدار میں آنے کے 22 ماہ بعد بھی حکومت نے ان وعدوں کو پورا نہیں کیا۔
بی آر ایس دور میں راشن ڈیلروں کو حقیقی سہارا ملا
ہریش راؤ نے الزام لگایا کہ کانگریس نے جھوٹے وعدوں کے ذریعے ووٹ حاصل کیے اور بعد میں راشن ڈیلروں کو نظرانداز کر دیا۔ ان کے مطابق، کمیشن کی عدم ادائیگی کے باعث کئی ڈیلر بتکماں، دسہرہ اور دیوالی جیسی تہوار نہیں مناسکے۔
انہوں نے بی آر ایس حکومت کے دور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2023 میں راشن کمیشن کو 900 روپۓ سے بڑھا کر 1,400 روپۓ فی میٹرک ٹن کر دیا گیا تھا، حالانکہ اس فیصلے پر 139 کروڑ روپۓ کا اضافی خرچ آیا۔ اس کے باوجود حکومت نے یہ قدم راشن ڈیلروں کی فلاح کے لیے اٹھایا۔ اس کے علاوہ، بی آر ایس حکومت نے مرحوم ڈیلروں کے 100 خاندانوں کو ڈیلرشپ دی اور اہل عمر کی حد 40 سے بڑھا کر 50 سال کر دی۔
ہریش راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کے 17,000 سے زائد راشن ڈیلروں کو حقیقی سہارا صرف بی آر ایس دور میں ملا۔ انہوں نے کانگریس حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ مرکزی حکومت کی جانب سے زیر التوا چھ ماہ کی کمیشن رقم فوری جاری کرے اور ستمبر کی ادائیگیاں بھی کلیئر کرے۔ ساتھ ہی 5,000 روپۓ ماہانہ اعزازیہ اور زیادہ کمیشن کا وعدہ عملی طور پر نافذ کیا جائے۔
Harish Rao Ration Dealers
నెలల తరబడి రేషన్ కమీషన్ చెల్లించకుండా కేంద్ర, రాష్ట్ర ప్రభుత్వాలు రేషన్ డీలర్ల జీవితాలతో చెలగాటం ఆడటం దుర్మార్గం.
పేదలకు రేషన్ బియ్యం పంపిణీ చేస్తూ, వారి ఆకలి తీర్చుతున్న రేషన్డీలర్లకు.. కాంగ్రెస్, బిజేపీ ప్రభుత్వాల తీరుతో పస్తులుండే పరిస్థితి రావడం శోచనీయం.
రేషన్ బియ్యం… pic.twitter.com/GuH0vzmAMT
— Harish Rao Thanneeru (@BRSHarish) September 23, 2025











































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































