حیدرآباد ۔ جڑچرلہ ٹاؤن میں پولیس نے ایک ایسے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے جو اسپا اور مساج سینٹر کی آڑ میں قحبہ گری چلا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق Illegal Massage Centres منتظمین دیگر علاقوں سے خواتین کو لاکر ’کراس مساج‘ اور جسم فروشی کے لیے استعمال کر رہے تھے۔
سرکل انسپکٹر کملاکر نے بتایا کہ اس کیس میں حال ہی میں محبوب نگر کے احمد علی کو ریمانڈ پر بھیجا گیا ہے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاکہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ آیا اسی طرز کی غیر قانونی سرگرمیاں شہر کے دیگر حصوں میں بھی جاری ہیں یا نہیں۔
پولیس کی سخت وارننگ
انسپکٹر نے خبردار کیا کہ ایسے تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو ان سرگرمیوں میں ملوث پائے گئے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مشکوک مراکز یا سرگرمیوں کی فوری اطلاع مقامی پولیس کو دیں۔
کملاکر نے مزید بتایا کہ پولیس نے جڑچرلہ کے تمام لاجز پر خصوصی نگرانی بڑھا دی ہے تاکہ سماج دشمن سرگرمیوں پر قابو پایا جاسکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ Illegal Massage Centres کے نام پر قحبہ گری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
