Skip to content
October 29, 2026
  • About
  • Blog
  • Contact
  • Home
  • Page Not Found | Charminar News – News Updates in Urdu
Charminar Updated logo

Primary Menu
  • News in Roman Urdu
  • کاروبار
  • جرائم و حادثات
  • عالمی خبریں
  • سیاست
  • قومی خبریں
  • تلنگانہ
  • حیدرآباد
  • تازہ ترین خبریں
  • سرورق
Light/Dark Button
Subscribe
  • Home
  • تلنگانہ
  • المٹی ڈیم کی اونچائی میں اضافے کی مخالفت، تلنگانہ کے آبی حقوق کا دفاع ہوگا: اُتم کمار ریڈی | Almatti Dam
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • خاص خبر

المٹی ڈیم کی اونچائی میں اضافے کی مخالفت، تلنگانہ کے آبی حقوق کا دفاع ہوگا: اُتم کمار ریڈی | Almatti Dam

CN News Desk September 21, 2025 1 minute read
Almatti Dam

حیدرآباد ۔
تلنگانہ کے وزیر آبپاشی این اُتم کمار ریڈی نے اتوار کے روز خبردار کیا کہ ریاست، کرناٹک کی جانب سے المٹی ڈیم کی اونچائی بڑھانے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کرے گی۔ ان کے مطابق، اس اقدام سے نہ صرف تلنگانہ کے آبی حقوق متاثر ہوں گے بلکہ سیلاب کے خطرات میں بھی اضافہ ہوگا۔
Almatti Dam

یہ بات انہوں نے ضلع سوریا پیٹ کے پالا کیدو منڈل میں آبپاشی منصوبوں کے معائنے کے دوران کہی۔ اُتم کمار ریڈی نے کہا کہ یہ معاملہ پہلے ہی سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے اور وہ پیر کے روز دہلی روانہ ہو کر تلنگانہ کا مؤقف مرکز کے سامنے پیش کریں گے۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سابق بی آر ایس حکومت نے کرشنا ندی کے پانی کی تقسیم کے معاملے میں تلنگانہ کے مفادات کو نقصان پہنچایا۔ انہوں نے ایک پرانے معاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اُس وقت آندھرا پردیش کو 512 ٹی ایم سی اور تلنگانہ کو صرف 299 ٹی ایم سی پانی مختص کیا گیا تھا۔ کانگریس حکومت نے اس فارمولے کو مسترد کرتے ہوئے کرشنا آبی تنازعات ٹربیونل کے سامنے اسے چیلنج کیا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ المٹی ڈیم کی اونچائی بڑھانے کی مخالفت میں سینئر وکلاء کی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاکہ تلنگانہ کے زرعی مفادات کا بھرپور دفاع کیا جا سکے۔

Almatti Dam

کالیشورم پروجیکٹ، پرانہیتا-چیولاہ منصوبہ اور دیگر اسکیموں کا جائزہ

اُتم کمار ریڈی نے سابق وزیراعلیٰ کے چندرشیکھر راؤ کی آبی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کالیشورم پراجیکٹ کو ناقص منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی عدالتی اور تکنیکی جانچ جاری ہے اور قصوروار چاہے کوئی بھی ہو، قانونی کارروائی سے بچ نہیں سکے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ حکومت پرانہیتا-چیولاہ پروجیکٹ کو دوبارہ فعال کرے گی، جس میں تمّیڈی ہٹی بیراج بھی شامل ہے تاکہ شمالی تلنگانہ کو پانی کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے۔

وزیر نے اپنی دورے کے دوران کئی آبپاشی اسکیموں کا جائزہ لیا۔ جواہر جنپہاڈ لفٹ اسکیم، جو 31 دسمبر تک مکمل ہونے کا امکان ہے، 10,000 ایکڑ زمین کو سیراب کرے گی۔ اس کے علاوہ، انہوں نے مہاتما گاندھی مُکتیالہ برانچ کنال اور راجیو گاندھی لفٹ اسکیم کا بھی معائنہ کیا، جو بالترتیب 53,000 اور 14,000 ایکڑ پر محیط رقبے کو پانی فراہم کریں گے۔

حضور نگر میں انہوں نے سڑکوں، کالجوں اور 2,120 سنگل بیڈروم مکانات کے تعمیری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ 40 کروڑ روپۓ کی لاگت سے ایک ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی سنٹر تعمیر کیا جا رہا ہے، جہاں ہر سال 172 نوجوانوں کو الیکٹرک گاڑیوں کی مرمت، روبوٹکس اور مینوفیکچرنگ کی تربیت دی جائے گی۔

Almatti Dam

About the Author

CN News Desk

Administrator

View All Posts

Post navigation

Previous: کوڈنگل میں قبرستانوں کے انہدام پر بی آر ایس کا احتجاج، مذہبی جذبات کو نشانہ بنانے کا الزام | Kodangal
Next: حیدرآباد میں شدید بارش، ٹریفک جام اور پانی جمع ہونے سے شہری پریشان | Hyderabad Rain

Related News

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے ذریعے ٹھگی کو ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا | Digital Arrest

CN Newsdesk October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
  • تازہ ترین خبریں
  • قومی خبریں
  • کاروبار

کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں میں کمی، نئی شرحیں 9 نومبر سے نافذ | Cancer Drug Prices

CN Newsdesk October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش میں پانچ ہلاک، تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں بارش | Cyclone Arnab

CN Newsdesk October 29, 2026

Search

Get in Touch

  • 750 Followers
  • 950 Likes
  • 1400 Subscribers
  • 1250 Fans
  • 1050 Followers

Recent Posts

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے… October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں… October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش… October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا… October 29, 2026
Krishna Water | اتم کمار ریڈی اور ہریش راو کے متضاد اعداد
کرشنا پانی کے استعمال پر اتم… October 29, 2026

Hot Categories

Tags

BJP Telangana BRS Congress crime news Election Commission GHMC Harish Rao hyderabad Hyderabad Crime Hyderabad News Hyderabad Police Hyderabad Rain Hyderabad traffic Jubilee Hills KTR Revanth Reddy Road Safety telangana Telangana Assembly Telangana Congress Telangana Education Telangana Elections Telangana Government Telangana News Telangana Police Telangana Politics Telangana Weather Urdu News بی آر ایس بی جے پی بی سی ریزرویشن تلنگانہ تلنگانہ اسمبلی تلنگانہ تعلیم تلنگانہ حکومت تلنگانہ سیاست تلنگانہ پولیس تلنگانہ کانگریس جی ایچ ایم سی حیدرآباد حیدرآباد پولیس ریونت ریڈی سڑک حادثہ کانگریس کے ٹی آر

You may have missed

Digital Arrest | سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا
  • تازہ ترین خبریں
  • جرائم و حادثات
  • قومی خبریں

سپریم کورٹ نے ڈیجیٹل اریسٹ کے ذریعے ٹھگی کو ڈیجیٹل ڈکیتی قرار دیا | Digital Arrest

CN Newsdesk October 29, 2026
Cancer Drug Prices | کینسر کی 397 دواؤں کی قیمت کم
  • تازہ ترین خبریں
  • قومی خبریں
  • کاروبار

کینسر کی 397 دواؤں کی قیمتوں میں کمی، نئی شرحیں 9 نومبر سے نافذ | Cancer Drug Prices

CN Newsdesk October 29, 2026
Cyclone Arnab | آندھرا پردیش میں پانچ افراد ہلاک
  • تازہ ترین خبریں
  • تلنگانہ
  • قومی خبریں

سمندری طوفان ارنب سے آندھرا پردیش میں پانچ ہلاک، تلنگانہ کے مشرقی اضلاع میں بارش | Cyclone Arnab

CN Newsdesk October 29, 2026
Israel Election | نیتن یاہو کا اتحاد اکثریت سے محروم
  • تازہ ترین خبریں
  • خاص خبر

اسرائیلی انتخابات میں نیتن یاہو کا اتحاد آگے مگر حکومت سازی کی اکثریت سے دور | Israel Election

CN Newsdesk October 29, 2026

Follow us

  • About
  • Blog
  • Contact
  • Home
  • Page Not Found | Charminar News – News Updates in Urdu
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.