حیدرآباد: تلنگانہ حکومت نے اداکار اور آندھرا پردیش کے ڈپٹی چیف منسٹر پون کلیان کی آنے والی OG Movie کے لیے ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ منظور کر لیا ہے۔ فلم او جی فلم دنیا بھر میں 25 ستمبر کو تین زبانوں میں ریلیز کی جائے گی اور اس موقع پر ٹکٹ قیمت مخصوص مدت کے لیے بڑھا دیے گئے ہیں۔
سرکاری احکامات کے مطابق تلنگانہ میں سنگل اسکرین تھیٹروں میں فی ٹکٹ 100 روپۓ اضافی وصول کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ ملٹی پلیکس میں 120 روپۓ بڑھائے جا سکتے ہیں۔ یہ نئی قیمت فلم کی ریلیز کے دن سے 10 دن تک نافذ رہیں گے۔
اس دوران آندھرا پردیش حکومت نے بھی فلم او جی کے لیے ٹکٹ قیمتوں میں اضافہ کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ داخلہ نے ایک میمو جاری کرتے ہوئے 25 ستمبر سے 4 October تک خصوصی نرخوں کی اجازت دی۔
آندھرا پردیش میں خصوصی شو
آندھرا پردیش میں فلم کے لیے 25 ستمبر کو آدھی رات کا پریمئر رکھا گیا ہے جس کے ٹکٹ کی قیمت 1,000 روپۓ مقرر کی گئی ہے۔ عام شوز میں سنگل اسکرین تھیٹروں کے ٹکٹ 125 روپۓ اور ملٹی پلیکس میں 150 روپۓ وصول کیے جا سکیں گے۔
پون کلیان کے مداحوں میں اس اعلان کے بعد خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وہ کئی عرصے سے فلم کی ریلیز کے منتظر تھے۔ OG Movie کی ہدایت کاری سُجیت نے کی ہے اور اسے ڈی وی وی دانیا نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم میں پون کلیان کے ساتھ مرکزی کردار میں پرینکا موہن ہیں جبکہ موسیقی تھمن نے ترتیب دی ہے۔































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































