حیدرآباد: شہر کی مشہور Ayyappa Society میں بڑے پیمانے پر بجلی کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ایک شکایت کے بعد ویجیلنس حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ الزامات کے مطابق بغیر کسی سرکاری اجازت کے بڑی تعداد میں میٹر نصب کیے گئے اور جی ایچ ایم سی سے او سی سرٹیفکیٹ لیے بغیر بجلی کنکشن جاری کیے گئے۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا ہے کہ بجلی کے حکام نے لاکھوں روپئے رشوت کے طور پر وصول کیے۔ شکایات کے مطابق لائن مین سے لے کر ایس ای سطح کے افسران تک اس معاملے میں شامل ہیں۔
Ayyappa Society میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیاں
ذرائع نے بتایا کہ بجلی کے کنکشنز کے لیے ہر ستون اور ٹرانسفارمر پر الگ الگ ریٹ مقرر کر کے بھاری رقم وصول کی گئی۔ بِلڈرز سے حلف نامے لے کر حکام نے اپنے آپ کو بچانے کی کوشش کی۔
اطلاعات کے مطابق بڑے بلڈروں کے ساتھ ملی بھگت کے تحت بجلی کنکشن فراہم کیے گئے۔ اسی دوران جی ایچ ایم سی ٹاؤن پلاننگ افسران نے بھی آنکھیں بند کیے رکھیں۔
اہلکاروں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد معاملہ جی ایچ ایم سی تک بڑھ سکتا ہے، جہاں Ayyappa Society کی بے ضابطگیوں پر مزید انکوائری ہونے کا امکان ہے۔























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































