حیدرآباد: Telangana BJP نے نئی ریاستی کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے، جس میں کئی نئے عہدیداروں کو تقرریاں دی گئی ہیں۔ پارٹی نے 8 نائب صدور، 3 جنرل سکریٹریز، 8 سکریٹریز، ایک خزانچی اور ایک جوائنٹ خزانچی کے ناموں کا اعلان کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق نائب صدور میں بورا نرسیا گوڑ، کاشم وینکٹیشورلو یادو، بنڈاری شانتی کمار، جیا شری، کولی مادھوی، گوپی، رگھوناتھ راؤ اور بندا کارتیک ریڈی شامل ہیں۔
Telangana BJP کی نئی تقرریوں میں مہیلا اور یوتھ ونگ بھی شامل
جنرل سکریٹریز کے طور پر گوتم راؤ، تول ویریندر گوڑ اور ویملا اشوک کو نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح پارٹی نے مہیلا مورچہ صدر کے طور پر میکلا شلپا ریڈی اور یوتھ مورچہ صدر کے طور پر گنیش کُنڈے کو مقرر کیا ہے۔
اس کے علاوہ کسان مورچہ صدر کے طور پر بسواپورم لکشمی نرسمہا، ایس سی مورچہ صدر کے طور پر کرانتی کرن، ایس ٹی مورچہ صدر کے طور پر نیناوَت روی نائیک، او بی سی مورچہ صدر کے طور پر گندھملا آنند گوڑ اور مائناریٹی مورچہ صدر کے طور پر سردار جگن موہن سنگھ کو مقرر کیا گیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ تقرریاں بی جے پی کو تلنگانہ میں جڑوں کو مزید مضبوط کرنے اور پارٹی کارکنوں کو متحرک کرنے میں مدد دیں گی۔











































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































