حیدرآباد: کمشنر ٹاسک فورس ساوتھ زون اور چھتری ناکہ پولیس نے مشترکہ کارروائی میں تین افراد کو غیر قانونی طور پر شراب خریدنے اور فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ Liquor Seizure کی اس کارروائی میں پولیس نے 70.2 لیٹر انڈین میڈ فارن لکر اور بیئر برآمد کی، جس کی مالیت تقریباً 50,000 روپئے بتائی گئی۔
عادی شراب فروش خاتون گرفتار
پولیس نے مرکزی ملزمہ کی شناخت این. شو بھا رانی عرف للیتمّاں (50) کے طور پر کی جو چھتری ناکہ کی رہائشی ہے اور اس کے خلاف ماضی میں بھی شراب فروشی کے کئی مقدمات درج ہیں۔ پولیس کے مطابق وہ قریبی شراب خانوں سے بڑی مقدار میں شراب خریدتی اور دکانوں کے بند ہونے کے بعد اپنے مکان پر مہنگے داموں فروخت کرتی تھی۔ اس کے خلاف ایکسائز اور اے پی پروہیبیشن ایکٹ کے تحت 33 مقدمات پہلے ہی درج ہیں۔
دیگر دو ملزمان کی شناخت دیپک کمار (26) اور نیتیش کمار (21) کے طور پر ہوئی جو چھتری ناکہ کے ہی رہائشی اور مزدور پیشہ ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ دونوں موٹر سائیکل کے ذریعے بوتلیں گاہکوں تک پہنچاتے تھے۔
چھتری ناکہ میں شراب کی بوتلیں ضبط
اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور مقامی پولیس نے تینوں کو غیر قانونی فروخت اور منتقلی کے دوران پکڑ لیا۔ اس دوران مختلف برانڈز کی آئی ایم ایف ایل اور بیئر کی 195 بوتلیں Liquor Seizureہوئیں۔
گرفتار ملزمان اور ضبط شدہ سامان کو چھتری ناکہ پولیس کے حوالے کیا گیا۔ تلنگانہ ایکسائز ایکٹ کی دفعہ 34(a) کے تحت دو مقدمات (کرائم نمبر 384/2025 اور 385/2025) درج کیے گئے ہیں۔ پولیس نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔
یہ کارروائی ساوتھ زون ٹاسک فورس کے انسپکٹر ایس رگھویندرا کی قیادت میں کی گئی جس میں ایم مہیش، محمّد سمیع الزماں، این نوین اور دیگر عملہ کے ساتھ چھتری ناکہ پولیس نے حصہ لیا۔




















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































