حیدرآباد: ضلع منچریال میں انسداد رشوت ستانی بیورو (اے سی بی) نے ایک پنچایت سکریٹری کو اندرماں ہاؤسنگ اسکیم کے بل کی کارروائی کے لیے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔
منچریال میں 20,000 روپئے رشوت لیتے ہوئے گرفتاری
تفصیلات کے مطابق حاجی پور منڈل کے کرنامامیڈی گرام پنچایت کے سکریٹری اککلا وینکٹا سوامی نے ایک مستحق شخص سے 30,000 روپئے رشوت طلب کی تھی تاکہ اندرماں ہاؤسنگ بل کی پہلی قسط جاری کرنے کے لیے فوٹو آن لائن اپ لوڈ کرے۔ بدھ کے روز انہوں نے اس مستحق شخص سے 20,000 روپئے قبول کیے تو اے سی بی کے اہلکاروں نے انہیں ACB Trapکر لیا۔
یہ کارروائی اے سی بی کے ڈی ایس پی پی وجے کمار (جو عادل آباد کے انچارج بھی ہیں) نے کریم نگر اے سی بی ٹیم کے ساتھ مل کر انجام دی۔ گرفتاری کے بعد وینکٹا سوامی کو پوچھ گچھ کے لیے گرام پنچایت دفتر لے جایا گیا اور بعد ازاں انہیں کریم نگر منتقل کر دیا گیا۔
ملزم کو اے سی بی عدالت میں پیش کیا جائے گا
ڈی ایس پی وجے کمار نے کہا کہ ملزم کو جمعرات کے روز اے سی بی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس کارروائی میں انسپکٹر کرن، تروپتی اور ایک پولیس کانسٹیبل نے بھی حصہ لیا۔
Akkala Venkat Swamy, Panchayath Secretary of Gram Panchayath, Karnamamidi Village, Hazipur mandal of Mancherial District was caught by ACB Officials for demanding and accepting the bribe of Rs 20,000/- from the complainant for showing official favour “to take photographs of the… pic.twitter.com/NlTyWkWoQ2
— ACB Telangana (@TelanganaACB) September 3, 2025



















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































