حیدرآباد: راجنا سرسلہ ضلع کے نرملا گاؤں میں ایک غیر معمولی منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب مرکزی وزیر بنڈی سنجے کمار اور بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ (کے ٹی آر) سیلاب متاثرہ خاندانوں سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کے دوران آمنے سامنے آ گئے۔
اطلاعات کے مطابق بنڈی سنجے متاثرین سے ملاقات کے بعد اپنے قافلے کے ساتھ واپس لوٹ رہے تھے کہ اچانک کے ٹی آر موقع پر پہنچے۔ اس دوران بنڈی سنجے نے اپنی گاڑی سے اتر کر کے ٹی آر کا استقبال کیا اور دونوں نے خیرسگالی کے کلمات کا تبادلہ کیا۔ KTR Bandi Sanjayنے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور مختصر بات چیت کے بعد رخصت ہو گئے۔
تھکے ہوئے دکھائی دئیے بنڈی سنجے!
کے ٹی آر نے اس دوران نوٹ کیا کہ بنڈی سنجے کافی مصروف اور قدرے تھکے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بات چیت کے بعد کے ٹی آر نے اپنے دورے کو جاری رکھا اور نرملا کے ان خاندانوں سے ملاقات کی جن کی زندگیاں سیلاب سے متاثر ہوئی ہیں۔
یہ ملاقات اس لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے کیونکہ دونوں سیاسی حریفوں کا آمنے سامنے آنا ایک غیر رسمی ماحول میں ہوا، جبکہ پس منظر میں راحتی سرگرمیاں جاری تھیں۔


















































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































