
حیدرآباد: انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی) نے تلنگانہ کے لئے IMD Red Alertجاری کیا ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ ریاست کے کئی حصوں میں کل تک شدید سے انتہائی شدید بارشیں ہوسکتی ہیں۔
یہ الرٹ اس وقت جاری کیا گیا جب مانسون کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اوڈیشہ، چھتیس گڑھ، کوسٹل آندھرا پردیش، مدھیہ مہاراشٹرا، کیرالہ اور کوسٹل کرناٹک میں بھی شدید بارش کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ شمال مغربی ہندوستان میں آئندہ چھ تا سات دنوں تک مسلسل بارش کے امکانات ہیں۔
ریڈ الرٹ تلنگانہ: جموں میں 70 سال کا ریکارڈ ٹوٹا
آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے آئی ایم ڈی کے سینئر سائنس داں ڈاکٹر آر کے جینامانی نے بتایا کہ جموں کے چند مقامات پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں غیر معمولی بارش ریکارڈ کی گئی جس نے 70 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ جموں و کشمیر کے لئے آج یلو وارننگ جاری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، تلنگانہ کے ریڈ الرٹ کے ساتھ اوڈیشہ اور آندھرا پردیش کے لئے اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ آئی ایم ڈی نے متاثرہ ریاستوں کے حکام اور شہریوں کو محتاط رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔




































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































