حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے۔ ٹی۔ راما راؤ KTRنے کانگریس حکومت پر شدید تنقید کی اور اسے ’کچرا حکومت‘ قرار دیا۔ انہوں نے حیدرآباد اور دیگر شہروں میں صفائی کی ابتر حالت کو نشانہ بناتے ہوئے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کوڑے کرکٹ کے ڈھیر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔
کے ٹی آر نے الزام عائد کیا کہ بلدیہ اور محکمہ صحت کے درمیان تال میل کی کمی کے باعث تلنگانہ کے شہروں اور قصبوں کی سڑکیں کچرے کے ڈھیروں اور ٹھہرے ہوئے گندے پانی سے بھری پڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برسات کے موسم میں موسمی امراض پھیل گئے ہیں اور سرکاری و خانگی اسپتال مریضوں سے بھر چکے ہیں۔
بی آر ایس قائد نے نشاندہی کی کہ ان کی پارٹی کے دورِ حکومت میں جی۔ایچ۔ایم۔سی اور محکمہ صحت کے عہدیدار ہر سال بارش سے دو ماہ قبل مشترکہ اجلاس منعقد کرتے تھے تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جاسکے۔ لیکن موجودہ حکومت نے ان اقدامات کو نظرانداز کیا جس کے نتیجے میں عوام صحت کے بحران سے دوچار ہوگئے۔
کے ٹی آر نے مزید الزام لگایا کہ عوام کچرے اور غیرواضح صفائی کی حالت میں مشکلات جھیل رہے ہیں جبکہ حکمراں جماعت صرف ’آر آر ٹیکس‘ وصول کرنے میں مصروف ہے اور عوامی مسائل کو نظرانداز کررہی ہے۔
ఇదొక “చెత్త” సర్కారు!
రాష్ట్ర మున్సిపల్ శాఖ, ఆరోగ్య శాఖల సమన్వయ లోపంతో ఎక్కడ చూసినా మురుగు నీరు, చెత్తకుప్పలతో హైదరాబాద్ నగరం, రాష్ట్రంలోని ఇతర పట్టణాలు కంపుకొడుతున్నాయి.
ఈ వర్షాకాలం సీజనల్ వ్యాధులు ప్రబలి ప్రజలు నానా ఇబ్బందులు పడుతున్నారు. ప్రభుత్వ, ప్రైవేటు దవాఖానాలు… pic.twitter.com/AUkd9C4Bel
— KTR (@KTRBRS) August 18, 2025































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































