حیدرآباد: بی آر ایس کے ورکنگ صدر کے ٹی راما راؤ نے بدھ کے روز پارٹی جنرل سکریٹری آر ایس پروین کمار کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے غیر قانونی اور سیاسی انتقام قرار دیا۔
کورٹلہ پولیس نے کمار اور دیگر بی آر ایس قائدین کو ضلع کومرم بھیم آصف آباد میں اس وقت حراست میں لیا جب وہ قبائلی کسانوں کے ساتھ Podu Land Issueپر زمین کے حقوق کے مطالبے کے لیے کھڑے تھے۔
کے ٹی آر نے ریونت ریڈی حکومت پر طاقت کے بے جا استعمال کا الزام لگاتے ہوئے کہا:
“کسانوں کو ہتھکڑیاں لگانا اور ان کے حامیوں کو جیل میں ڈالنا اس حکومت کی بزدلی ظاہر کرتا ہے۔”
انہوں نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار بی آر ایس قائدین کو فوری رہا کیا جائے اور “سازشی گرفتاریوں” کا سلسلہ بند کیا جائے۔
کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں اپوزیشن رہنماؤں کو نشانہ بنا کر اختلاف رائے کو دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا:
“اس غیر جمہوری حکومت کا زوال صرف وقت کی بات ہے۔”






























































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































