حیدرآباد: ایک بڑے آپریشن میں Andhra Pradesh ACBنے قبائلی بہبود کے محکمہ کے چیف انجینئر ایس سرینواس کو 25 لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ یہ رقم 5 کروڑ روپے کی کل مانگ میں سے بطور ایڈوانس لی جا رہی تھی۔
ای سی بی کے مطابق، ستیا سائی کنسٹرکشنز کے سربراہ کرشنم راجو کو قبائلی علاقوں میں ایكلویا اسکولز کی تعمیر کے ٹھیکے ملے تھے اور ان کے 35.5 کروڑ روپے کے بلوں کی منظوری زیر التوا تھی۔ الزام ہے کہ سرینواس نے بلز کی ادائیگی کے لیے 5 کروڑ روپے رشوت طلب کی تھی۔
ریٹائرمنٹ سے چند ہفتے قبل گرفتاری
سرینواس تقریباً تین ہفتوں میں ریٹائر ہونے والے تھے، لیکن اب وہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے کے بعد جیل کا سامنا کریں گے۔ ای سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی مصدقہ اطلاع پر وشاکھاپٹنم اور وجئے واڑہ کی ٹیموں نے مشترکہ طور پر انجام دی اور اس میں ریجنل یونٹس کے درمیان مکمل ہم آہنگی شامل تھی۔










































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































