حیدرآباد: تلنگانہ کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر جیتندر آئی پی ایس نے ریاست بھر میں بڑھتی ہوئی Criminal Gangs کی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت دی۔ ڈی جی پی آفس میں منعقدہ سالانہ نصف اول کے کرائم ریویو اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے زور دیا کہ گروہ بندی کی سرگرمیوں کو روکنے کیلئے سخت قوانین کا مؤثر استعمال کیا جائے۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل ڈی جی پی (سی آئی ڈی) چارو سنہا نے کی۔
ڈاکٹر جیتندر نے کہا کہ کئی گروہوں کے اراکین گزشتہ دو دہائیوں سے جیل کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کمشنرز اور ایس پیز کو ہدایت دی کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں سرگرم گروہوں پر کڑی نگرانی رکھیں اور فیصلہ کن اقدامات کریں۔
تلنگانہ Criminal Gangs کے ساتھ ساتھ منشیات کی سپلائی اور اس کے استعمال کے خلاف بھی سخت کریک ڈاؤن کا اعلان کرتے ہوئے ڈی جی پی نے خبردار کیا کہ نشہ نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سخت کارروائی کے ساتھ آگاہی پروگرام بھی چلائے جائیں اور ریاست میں آنے والے سپلائی راستوں پر نظر رکھی جائے۔ ٹی این اے بی کے ڈائریکٹر سندیپ شنڈلیہ نے حالیہ کارروائیوں میں منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث نائجیریائی شہریوں کی گرفتاریوں کی تفصیلات پیش کیں۔
ایڈیشنل ڈی جی پی ایم مہیش بھاگوت نے چیڈی اور بھویریا جیسے گروہوں کے علاوہ “پارتھی” اسٹائل میں سرگرم نیٹ ورکس کے خلاف بھی سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے جعلی بیجوں کے معاملات میں ضرورت پڑنے پر پی ڈی ایکٹ کے استعمال کی سفارش کی اور حساس علاقوں میں سی سی ٹی وی نگرانی کو سی سی ٹی این ایس نیٹ ورک کے ذریعے بڑھانے پر زور دیا۔
ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیئر سکریٹری انیتا رامچندرن نے مشن وتسلیہ اور مشن شکتی کے تحت اقدامات کی تفصیلات بتائیں، جبکہ گاندھی میڈیکل کالج کی پروفیسر ڈاکٹر کرپا ایل سنگھ نے تفتیش میں فرانزک طریقوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی پیز وی وی سرینواسا راؤ، سواتی لکشمی، انیل کمار، سنجے کمار جین، اسٹیفن رویندرا اور ڈی جی پریزنس سومیّا مشرا سمیت دیگر سینئر پولیس افسران شریک ہوئے۔
క్రిమినల్ గ్యాంగ్స్, డ్రగ్స్ నేరాలపై కఠిన చర్యలు తీసకోవాల్సిందిగా మొదటి అర్ధవార్షిక క్రైమ్ రివ్యూ ముగింపు సందర్భంగా సూచించారు గౌరవ @TelanganaDGP . ఈ సమావేశంలో @abhilasha_bisht , సౌమ్య మిశ్రా IPS జైళ్లశాఖ DG, ADGPలు చారు సిన్హా (CID), @MaheshBhagwat95 , సహా పలువురు పాల్గొన్నారు. pic.twitter.com/wUfy0fEEGh
— Telangana Police (@TelanganaCOPs) August 7, 2025












































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































































