حیدرآباد ۔ بیگم بازار کے دکانداروں کے وفد نے کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی سے ملاقات کی۔ پیر کو دارالسلام پہنچ کر دکانداروں نے انہیں سڑک کی توسیع سے متعلق اپنے مسائل سے واقف کرایا۔
بیگم بازار کے دکانداروں کا روزگار متاثر نہ ہو: اویسی | Begum Bazar Shopkeepers
اویسی نے دکانداروں کو تیقن دیا کہ وہ یہ معاملہ زونل کمشنر اور جی ایچ ایم سی کمشنر کے سامنے اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ان عہدیداروں سے ضروری بات چیت کریں گے۔ اس طرح علاقے میں ترقیاتی کام آگے بڑھ سکے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ سڑک کی توسیع کی وجہ سے کسی دکاندار کا کاروبار یا روزگار متاثر نہیں ہونا چاہیے۔
